Advertisement
تفریح

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

پنکج دھیر نے اپنے فنی سفر کا آغاز تھیٹر سے کیا، جس کے بعد وہ ٹی وی اور فلموں کی دنیا میں قدم رکھتے چلے گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر اکتوبر 15 2025، 3:03 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار پنکج دھیر 68 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اداکار کے انتقال کی تصدیق ان کے ایک قریبی خاندانی دوست نے کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پنکج دھیر کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور طویل علالت کے بعد دنیا سے رخصت ہوگئے۔

اداکار اپنے پیچھے اہلیہ انیتا دھیر اور دو بچوں کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔

پنکج دھیر نے اپنے فنی سفر کا آغاز تھیٹر سے کیا، جس کے بعد وہ ٹی وی اور فلموں کی دنیا میں قدم رکھتے چلے گئے۔

انہیں سب سے زیادہ شہرت ٹی وی سیریل ’مہابھارت‘ میں کرن کا کردار نبھانے سے ملی۔ اس کے علاوہ چندرکانتا، دی گریٹ مراٹھا اور یوگ جیسے ڈراموں میں ان کے کردار بھی ناظرین کو خوب پسند آئے۔

اداکار نے فلمی کیریئر میں سولجر، بادشاہ اور دیگر کامیاب فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Advertisement
Advertisement