فزکس کا نوبیل انعام کوانٹم ٹیکنالوجی میں انقلابی تجربات کرنے والے 3 سائنسدانوں کے نام
ان تینوں کے تحقیقی کام سے نئی نسل کی کوانٹم ٹیکنالوجی جیسے کوانٹم کرپٹوگرافی، کوانٹم کمپیوٹرز اور کوانٹم سنسرز کا راستہ کھلا،نوبیل کمیٹی


اسٹاک ہوم:سوئیڈن کی رائل اکیڈمی آف سائنسز نے 2025 کے لیے فزکس کا نوبیل انعام 3 سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر دینے کا اعلان کیا ہے،ان میں سے ایک سانسدان امریکی، ایک فرانسیسی اور ایک برطانوی ہے، مگر تینوں امریکی جامعات سے منسلک ہیں۔
فزکس کا نوبیل انعام جان کلارک، مشیل ایچ ڈیوریٹ اور جان ایم مارٹینس کےنام رہا۔
ان تینوں کو یہ اعزاز مائیکرو اسکوپک کوانٹم مکینیکل ٹنلنگ اور الیکٹرک سرکٹ کی توانائی کے کوانٹائزیشن کی دریافت پر دیا گیا۔
نوبیل کمیٹی کے مطابق، ان سائنس دانوں کی تحقیق سے کوانٹم ٹیکنالوجی کی نئی راہیں کھلیں، جن میں کوانٹم کمپیوٹرز، کوانٹم کرپٹوگرافی اور حساس سائنسی آلات شامل ہیں۔
کمیٹی کے مطابق یہ تجربات 1980 کی دہائی میں کیے گئے تھے، جن میں سپر کنڈکٹرز سے بنے ایک برقی سرکٹ کے ذریعے دکھایا گیا کہ کوانٹم اثرات کو بڑے پیمانے پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر جان کلارک، جو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے میں پروفیسر ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ انعام ملنے پر حیران ہیں،انہوں نے ہنستے ہوئے کہا، ’میں ابھی موبائل فون سے بات کر رہا ہوں، اور یہی ٹیکنالوجی اس تحقیق سے ممکن ہوئی ہے۔‘
مشیل ڈیوریٹ فرانس میں پیدا ہوئے اور اس وقت ییل یونیورسٹی اور کیلیفورنیا یونیورسٹی سے وابستہ ہیں،جبکہ گوگل کے ”کوانٹم اے آئی لیب“ کے سربراہ رہ چکے جان مارٹینِس نے 2020 میں اپنی پوسٹ سے استعفا دیا تھا۔
نوبیل انعام کے ساتھ دی جانے والی 11 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم بھی تینوں سائنسدانوں میں تقسیم کی جائے گی،ان تینوں کے تحقیقی کام سے نئی نسل کی کوانٹم ٹیکنالوجی جیسے کوانٹم کرپٹوگرافی، کوانٹم کمپیوٹرز اور کوانٹم سنسرز کا راستہ کھلا۔
خیال رہے کہ 8 اکتوبر کو کیمسٹری، 9 اکتوبر کو ادب اور 10 اکتوبر کو امن کے نوبیل انعام کا اعلان کیا جائے گا،جبکہ معیشت کا نوبیل انعام 14 اکتوبر کو دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ نوبیل انعامات کی روایتی تقریب ہر سال 10 دسمبر کو سویڈن اور ناروے کی شاہی خاندانوں کی موجودگی میں ہوتی ہے، جو الفریڈ نوبیل کی یاد میں منعقد کی جاتی ہے۔

کراچی : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، دو دن میں ساڑھے تین کروڑ کے ای چالان جاری
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قدر میں ہزاروں روپے کا اضافہ،چاندی بھی مہنگی
- 2 گھنٹے قبل

طالبان رجیم میں انتشار اور دھوکہ دہی بتدریج موجود ہے،، مذاکرات کی ناکامی پر خواجہ آصف کا درعمل
- ایک گھنٹہ قبل

وزارتِ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے 290 ارکان کے نام سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیئے
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم اور صدر مملکت کی ترکیہ کے 102ویں یوم جمہوریہ پر مبارکباد
- 3 گھنٹے قبل

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ’’گلیشیئرز ٹو فارمز‘‘ پروگرام کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی
- 4 گھنٹے قبل

ٹرمپ ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں جنوبی کوریا پہنچ گئے
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویش ناک، لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سر فہرست
- 6 گھنٹے قبل

ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں دوسری بار پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

جنوبی افریقا کی شاندار جیت، پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 55 رنز سے شکست
- 15 گھنٹے قبل

استنبول : پاک افغان مذاکرات ناکام، طالبان کا قابل عمل یقین دہانی سے گریز، وزیر اطلاعات
- 6 گھنٹے قبل

سعودی عرب نے اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا ’’اسکائی اسٹیڈیم‘‘ بنانےکا منصوبہ تیار کر لیا
- 4 گھنٹے قبل














.jpg&w=3840&q=75)

