آئندہ آنے والا ورژن 1.0موجودہ سے دس گنا بہتر” ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ لانچ میں تاخیر اس لیے کی گئی تاکہ پلیٹ فارم سےپروپیگنڈا ختم کیا جا سکے، ایلون مسک


کیلی فورنیا: امریکی بزنس ٹائیکون اور ٹیسلہ کے بانی ایلون مسک نے “گروکی پیڈیا “(Grokipedia) کے نام سے نیا آن لائن انسائیکلوپیڈیا متعارف کروا دیا ہے، جسے انہوں نے ویکی پیڈیا کا متبادل قرار دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے کہا کہ گروکی پیڈیا کا مقصد ہے “سچ، صرف سچ اور مکمل سچ” اور یہ پلیٹ فارم تعصب سے پاک معلومات فراہم کرے گا،نئے اینسائیکلو پیڈیا کی لانچنگ کے کچھ ہی دیر بعد ویکی پیڈیا پر اس کے بارے میں ایک تفصیلی مضمون چھپ چکا تھا۔ اس مضمون میں گروکی پیڈیا کے بارے میں تمام ضروری معلومات دستیاب ہیں۔
لانچ کے وقت گروکی پیڈیا کے ورژن 0.1 میں 885,000 سے زائد مضامین موجود تھے، جبکہ ویکی پیڈیا پر صرف انگریزی میں 7 ملین سے زیادہ آرٹیکلز ہیں۔
ایلون مسک نے کہا کہ آئندہ آنے والا ورژن 1.0 “موجودہ سے دس گنا بہتر” ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ لانچ میں تاخیر اس لیے کی گئی تاکہ پلیٹ فارم سے “پروپیگنڈا ختم کیا جا سکے”۔
خیال رہے کہ ایلون مسک ماضی میں ویکی پیڈیا پر ’ نظریاتی طور پر بائیں بازو کے زیرِ اثر‘ ہونیکا الزام عائد کر چکے ہیں۔ 2024 میں انہوں نے ویکی پیڈیا کو “لیفٹ ایکٹیوسٹس کے کنٹرول میں” قرار دیا تھا اور لوگوں سے اس کے لیے عطیات بند کرنے کی اپیل کی تھی۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 20 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 20 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل





