Advertisement

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 نئے مریض رپورٹ

راولپنڈی میں ڈینگی کے کُل 12 ہزار 249 مریضوں کی سکریننگ کی گئی جس میں 793 ڈینگی کنفرم مریض آئے، محکمہ صحت

GNN Web Desk
شائع شدہ 24 days ago پر Oct 5th 2025, 12:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 نئے مریض رپورٹ

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ڈینگی کے نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے کُل 12 ہزار 249 مریضوں کی سکریننگ کی گئی جس میں 793 ڈینگی کنفرم مریض آئے۔ رواں سال اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ ڈینگی کے 82 کنفرم مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1 ہزار 499 ہے اور اب تک 55 لاکھ 14 ہزار 346 گھروں کی چیکنگ ہوچکی ہے جس میں سے 1 لاکھ 71 ہزار 050  گھر ڈینگی پازٹیو رہے۔اسپاٹ چیکنگ 15 لاکھ 1 ہزار، 096 سپاٹ چیک کیے گے اور 23 ہزار 035  اسپاٹ پازٹیو رہے ۔ 1 لاکھ 94 ہزار 085  مقامات سے لاروا ملا جسے تلف کردیا گیا۔

ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4 ہزار 389 ایف آئی آرز، 1 ہزار 839 بلڈنگ سربمہر اور 3 ہزار 462 چالان درج کیے گئے جبکہ ڈینگی لاروا کی موجودگی ایس او پی کی خلاف ورزی  پر 1 کروڑ 78 لاکھ 7 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں امر پورہ، اصغر مال سکیم، بیول۔چاہ سلطان، چک جلال دین اور چکلالہ سے ڈینگی کے مریض ائے۔ دھمیال، ڈھوک حسو، ڈھوک کشمیریاں، ڈھوک منشی، ڈھوک نجو اور گڑھی سکندر کے علاقوں سے بھی ڈینگی کے مریض آئے۔

علاوہ ازیں گھیلا خورد، گرجا، کوٹھہ کلاں، قاسم آباد رینال اور ٹھٹھہ خلیل سے بھی ڈینگی کے مریض ائے۔ 

Advertisement
فیس بک میں نیا اے آئی فیچر، پوسٹس کے لیے خودکار تصاویر بنانے کی سہولت

فیس بک میں نیا اے آئی فیچر، پوسٹس کے لیے خودکار تصاویر بنانے کی سہولت

  • ایک گھنٹہ قبل
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے چوہدری یاسین کو نامزد کر دیا

پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے چوہدری یاسین کو نامزد کر دیا

  • چند سیکنڈ قبل
متنازعہ ٹوئٹ کا معاملہ:ایڈوکیٹ ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چٹھہ گرفتار

متنازعہ ٹوئٹ کا معاملہ:ایڈوکیٹ ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چٹھہ گرفتار

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان کی غزہ پراسرائیلی جارحیت اور امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت

پاکستان کی غزہ پراسرائیلی جارحیت اور امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت

  • 2 گھنٹے قبل
محسن نقوی سے ایرانی صدر کی ملاقات ، پاک ،افغان کشیدگی کم کرانے میں تعاون کی پیشکش

محسن نقوی سے ایرانی صدر کی ملاقات ، پاک ،افغان کشیدگی کم کرانے میں تعاون کی پیشکش

  • ایک گھنٹہ قبل
ٹک ٹاک صارفین اب ویڈیو شیئرنگ ایپ سے زیادہ پیسے کماسکیں گے

ٹک ٹاک صارفین اب ویڈیو شیئرنگ ایپ سے زیادہ پیسے کماسکیں گے

  • 3 گھنٹے قبل
ٹک ٹاک کا بڑا اعلان: کریئیٹرز کو سبسکرپشن آمدنی کا 90 فیصد ملے گا

ٹک ٹاک کا بڑا اعلان: کریئیٹرز کو سبسکرپشن آمدنی کا 90 فیصد ملے گا

  • 19 منٹ قبل
بابا گورو نانک کا 556 واں یوم پیدائش: دو ہزار سے زائد بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری

بابا گورو نانک کا 556 واں یوم پیدائش: دو ہزار سے زائد بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری

  • 2 گھنٹے قبل
سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم ورلڈکپ 2025 سے دستبردار

سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم ورلڈکپ 2025 سے دستبردار

  • 29 منٹ قبل
طالبان حکومت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، بدخشاں میں دھڑوں میں جھڑپیں

طالبان حکومت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، بدخشاں میں دھڑوں میں جھڑپیں

  • 38 منٹ قبل
گورنرکامران ٹیسوری نے زرعی انکم ٹیکس سے متعلق آرڈیننس جاری کردیا

گورنرکامران ٹیسوری نے زرعی انکم ٹیکس سے متعلق آرڈیننس جاری کردیا

  • 23 منٹ قبل
پی ٹی وی کے ممتازاداکاراسماعیل شاہ کی 33 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

پی ٹی وی کے ممتازاداکاراسماعیل شاہ کی 33 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

  • 26 منٹ قبل
Advertisement