تاہم ایک مخصوص وقت پر مستقل مزاجی کے ساتھ ناشتہ کرنا جسمانی وزن اور بلڈ شوگر کو متوازن رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے


ستمبر 2025 میں سامنے آنے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ صبح دیر سے ناشتہ کرنے کی عادت نہ صرف صحت کو متاثر کرتی ہے بلکہ زندگی کی مدت کو بھی مختصر کر سکتی ہے۔
اگرچہ جلد ناشتہ کرنے سے فوری طور پر کوئی واضح فائدہ محسوس نہیں ہوتا، تاہم ایک مخصوص وقت پر مستقل مزاجی کے ساتھ ناشتہ کرنا جسمانی وزن اور بلڈ شوگر کو متوازن رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
ناشتے کا وقت اہم کیوں ہے؟
اس مطالعے میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے تقریباً 3 ہزار افراد کو شامل کیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ ناشتہ تاخیر سے کرنے سے قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق، ناشتے میں ہر ایک گھنٹے کی تاخیر کے ساتھ قبل از وقت موت کا خطرہ 8 سے 11 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
جینیاتی عوامل، ناشتہ تیار کرنے میں سستی، نیند کی خرابیاں اور مختلف بیماریوں کو ناشتے کے وقت میں تبدیلی کی ممکنہ وجوہات قرار دیا گیا۔
محققین کا کہنا ہے کہ اگرچہ مزید تحقیق کی ضرورت ہے، لیکن ناشتے کا وقت بزرگ افراد میں صحت کے خطرات کی نشاندہی کے لیے ایک اشارہ فراہم کر سکتا ہے۔
کیا جلد ناشتہ کرنا واقعی بہتر ہے؟
اس تحقیق میں مثالی ناشتے کے وقت کا تعین تو نہیں کیا گیا، لیکن اکثر ماہرین صحت کا مشورہ ہے کہ جاگنے کے بعد ایک سے دو گھنٹوں کے اندر ناشتہ کر لینا مفید ہے تاکہ جسم کو دن بھر کے لیے درکار توانائی میسر آ سکے۔
اکیڈمی آف نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹٹکس کی ترجمان ڈاکٹر اینجل پلانیلز کے مطابق، صبح جلد ناشتہ کرنے سے میٹابولزم بہتر ہوتا ہے، بلڈ شوگر مستحکم رہتی ہے، اور حیاتیاتی گھڑی کے افعال درست طور پر کام کرتے ہیں۔
مزید یہ کہ جلد ناشتہ کرنے سے جی ایل پی-1 نامی ہارمون کی سرگرمی بڑھتی ہے، جو کھانے کے بعد جسم میں خارج ہوتا ہے اور بھوک کو کنٹرول کرنے، نظامِ ہضم کی بہتری اور بلڈ شوگر کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

طالبان حکومت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، بدخشاں میں دھڑوں میں جھڑپیں
- 36 منٹ قبل

ٹک ٹاک صارفین اب ویڈیو شیئرنگ ایپ سے زیادہ پیسے کماسکیں گے
- 3 گھنٹے قبل

متنازعہ ٹوئٹ کا معاملہ:ایڈوکیٹ ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چٹھہ گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل
فیس بک میں نیا اے آئی فیچر، پوسٹس کے لیے خودکار تصاویر بنانے کی سہولت
- ایک گھنٹہ قبل

سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم ورلڈکپ 2025 سے دستبردار
- 27 منٹ قبل

طالبان رجیم میں انتشار اور دھوکہ دہی بتدریج موجود ہے،، مذاکرات کی ناکامی پر خواجہ آصف کا درعمل
- 4 گھنٹے قبل

محسن نقوی سے ایرانی صدر کی ملاقات ، پاک ،افغان کشیدگی کم کرانے میں تعاون کی پیشکش
- ایک گھنٹہ قبل

گورنرکامران ٹیسوری نے زرعی انکم ٹیکس سے متعلق آرڈیننس جاری کردیا
- 21 منٹ قبل

پی ٹی وی کے ممتازاداکاراسماعیل شاہ کی 33 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
- 24 منٹ قبل

ٹک ٹاک کا بڑا اعلان: کریئیٹرز کو سبسکرپشن آمدنی کا 90 فیصد ملے گا
- 17 منٹ قبل

بابا گورو نانک کا 556 واں یوم پیدائش: دو ہزار سے زائد بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کی غزہ پراسرائیلی جارحیت اور امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت
- 2 گھنٹے قبل















.jpg&w=3840&q=75)