سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر کی سزا کے خلاف دائر نظرثانی درخواست پر سماعت جسٹس علی باقر نجفی کے اضافی نوٹ کے آنے تک ملتوی کر دی


سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر کی سزا کے خلاف دائر نظرثانی درخواست پر سماعت جسٹس علی باقر نجفی کے اضافی نوٹ کے آنے تک ملتوی کر دی۔
جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس دوران ظاہر جعفر کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ نظرثانی میں وکیل کی تبدیلی ممکن ہے؟ کیونکہ اس سے قبل سلمان صفدر مقدمے کی پیروی کر رہے تھے۔
خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ اب قانون تبدیل ہو چکا ہے، اور نظرثانی کی درخواست میں وکیل کی تبدیلی کی اجازت ہے۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ کیا قانون کسی فرد کے لیے بدلا ہے یا اصولی طور پر؟ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ فیصلے کا مرکزی متن انہوں نے تحریر کیا ہے، جب کہ جسٹس علی باقر نجفی کا اضافی نوٹ ابھی آنا باقی ہے، جو ممکنہ طور پر دفاع کو فائدہ دے سکتا ہے۔ اس بنیاد پر سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
کیس کا پس منظر :
یاد رہے کہ 20 جولائی 2021 کو سابق سفارتکار شوکت مقدم کی 27 سالہ بیٹی نور مقدم کو اسلام آباد کے علاقے ایف-7/4 میں بے رحمی سے قتل کیا گیا تھا۔ واقعے کے روز ہی مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا گیا۔
مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ظاہر جعفر کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 302 (قتل عمد) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ دیگر 11 افراد کو بھی معاونت اور شراکتِ جرم کے الزامات پر نامزد کیا گیا جن میں ظاہر جعفر کے والدین، گھر کے ملازمین، اور "تھیراپی ورکس" کے ملازمین شامل تھے۔
مقدمے کی سماعت 20 اکتوبر 2021 کو شروع ہوئی، جو 4 ماہ اور 8 دن جاری رہی۔ اس دوران ملزم نے ذہنی بیماری کا دعویٰ کیا، تاہم میڈیکل معائنے میں وہ مکمل فِٹ قرار پایا۔

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- 2 دن قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 16 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- ایک دن قبل

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 17 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 17 گھنٹے قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 17 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- 2 دن قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- ایک دن قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 16 گھنٹے قبل








.jpg&w=3840&q=75)



.webp&w=3840&q=75)
