Advertisement
پاکستان

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیلاب کے پیش نظر فلائٹ آپریشن معطل

فلائٹ آپریشن آج صبح 10 سے رات 10 بجے تک معطل رہے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Aug 28th 2025, 12:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر  سیلاب کے پیش نظر  فلائٹ آپریشن معطل

سمبڑیال کے مقام پر دریائے چناب میں سیلاب کے پیش نظر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن آج صبح 10 سے رات 10 بجے تک معطل کر دیا گیا،  فلائٹ آپریشن معطلی کا باقاعدہ نوٹم جاری کر دیا گیا، سیلابی پانی کا جنوبی اطراف سے ایئرپورٹ کی جانب رخ ہو رہا ہے۔

نوٹم کے مطابق سیلابی پانی کے مکمل اخراج تک سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن ہر قسم کی پروازوں کے لیے عارضی طور پر صبح 10 سے رات 10 بجے تک پر بند کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ پر نصب تمام تر آلات مکمل محفوظ ہیں اور ایئرپورٹ کے جنوبی حصے کی جانب سیلابی پانی حفاظتی بند عبور کر کے داخل ہوا۔ سیلابی پانی کو مشینری اور پمس کی مدد سے نکالا جا رہا ہے۔

دوسری جانب سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عارضی بندش کے باعث پی آئی اے نے اپنا فضائی آپریشن تبدیل کر دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق آج صبح 10 بجے سے لے کر رات 10 بجے تک پی آئی اے کی سیالکوٹ سے آپریٹ ہونے والی پروازیں لاہور ایئرپورٹ منتقل کر دی گئی ہیں۔

پی کے 746 جدہ تا سیالکوٹ، پی کے 745 سیالکوٹ سے جدہ، پی کے 239 سیالکوٹ سے کویت اور پی کے 244  دمام سے سیالکوٹ کی پروازیں اب لاہور ایئرپورٹ سے آپریٹ ہوں گی۔

تمام مسافروں سے درخواست ہے کہ اپنی پروازوں اور ان کے اوقات کار سے متعلق بروقت معلومات کے لیے پی ائی اے کی کال سینٹر 786-786-111  سے رابطے میں رہیں

Advertisement
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے کی تمام شقیں ہمارے حق میں ہیں،ایرانی صدر

امریکہ کے ساتھ امن معاہدے کی تمام شقیں ہمارے حق میں ہیں،ایرانی صدر

  • 12 hours ago
 پاکستان کی نامور اداکارہ لیلیٰ نے ڈائریکشن کے میدان میں قدم رکھ دیا

 پاکستان کی نامور اداکارہ لیلیٰ نے ڈائریکشن کے میدان میں قدم رکھ دیا

  • 11 hours ago
ایران امریکہ امن مذاکرات میںوزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کا کردار لائق تحسین ہے، جے ڈی وینس

ایران امریکہ امن مذاکرات میںوزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کا کردار لائق تحسین ہے، جے ڈی وینس

  • 7 hours ago
لاہور: محمود بھٹی کے خلاف مذہبی و سماجی تنظیموں کااحتجاج، قانونی کارروائی کا مطالبہ

لاہور: محمود بھٹی کے خلاف مذہبی و سماجی تنظیموں کااحتجاج، قانونی کارروائی کا مطالبہ

  • a day ago
ایران کی دھمکی کام کر گئی، نیتن یاہو کا لبنان جنگ بندی کا اعلان 

ایران کی دھمکی کام کر گئی، نیتن یاہو کا لبنان جنگ بندی کا اعلان 

  • 12 hours ago
پاکستان اور قطر کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز

پاکستان اور قطر کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز

  • 7 hours ago
ایران امریکا امن مذاکرات،وزیر اعظم و فیلڈ مارشل کی جے ڈی وینس سے ملاقات

ایران امریکا امن مذاکرات،وزیر اعظم و فیلڈ مارشل کی جے ڈی وینس سے ملاقات

  • 12 hours ago
 معاہدوں پرصرف کاغذی دستخط کافی نہیں ، بلکہ ان پر  عملدرآمد بھی ضروری ہے،محمد مخبر

 معاہدوں پرصرف کاغذی دستخط کافی نہیں ، بلکہ ان پر  عملدرآمد بھی ضروری ہے،محمد مخبر

  • 11 hours ago
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت تکنیکی سطح کے مذاکرات کل سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت تکنیکی سطح کے مذاکرات کل سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے

  • a day ago
وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی وفد سے ملاقات، مذاکرات کے حوالے سےتبادلہ خیال

وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی وفد سے ملاقات، مذاکرات کے حوالے سےتبادلہ خیال

  • 11 hours ago
وزیر اعظم نے ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی  بل کی شقوں پر نظر ثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی 

وزیر اعظم نے ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل کی شقوں پر نظر ثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی 

  • 11 hours ago
علاقائی فورم اجلاس: پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا علاقائی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

علاقائی فورم اجلاس: پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا علاقائی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 7 hours ago
Advertisement