شہباز شریف سے بیلاروسی وزیرداخلہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، دوطرفہ تعاون اور تعلقات پر تبادلہ خیال
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان آج مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں، جس کے بعد ہنر مند پاکستانیوں کو بیلا روس بھجوانے کا عمل باقاعدہ شروع ہو جائے گا


اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے بیلا روس کے وزیر داخلہ ایون کبراکوو (Ivan Kubrakov) نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، وزیراعظم نے بیلاروس کے وزیر داخلہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مہمان وزیر داخلہ ایون کبراکوو سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان اور بیلا روس کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

دوران ملاقات وزیراعظم نے اس سال اپنے دورہ بیلاروس کا ذکر کرتے ہوئے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ دورہ بیلاروس کے دوران پاکستان اور بیلا روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں ہر دستخط ہوئے۔
وفدسے ملاقات میں وزیر ااعظم شہباز شریف نے کہا کہ دورہ بیلاروس کے دوران پاکستان سے ہنر مند افراد کو بیلا روس کے مختلف شعبوں میں ملازمتوں کے حوالے سے دونوں ممالک میں جو اتفاق ہوا تھا، آج اس حوالے سے دونوں ممالک نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم بیلا روس کے صدر کے پاکستان کے دورے کے منتظر ہیں، بیلا روس کے وزیر داخلہ نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر بیلاروسی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو بیلاروس کے صدر کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ زراعت اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے اپنے دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل چوہدری سالک حسین سے ہوئی اپنی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقاتیں دونوں ممالک کے تعلقات کو آگے بڑھانے کے حوالے سے انتہائی مفید رہی ہیں۔
.jpg)
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ بیلاروس کے وزیر داخلہ نے وفد کے ہمراہ نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی کا دورہ بھی کیا۔
دوران ملاقات وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چودھری سالک نے بتایا کہ ہنر مند پاکستانیوں کو بیلاروس بھجوانے کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان آج مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں، جس کے بعد ہنر مند پاکستانیوں کو بیلا روس بھجوانے کا عمل باقاعدہ شروع ہو جائے گا۔
انہوں نےمزید کہا کہ بیلا روس پاکستانی ہنر مند افراد کو میڈیکل سمیت سماجی تحفظ کی دیگر سہولیات بھی فراہم کرے گا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری، وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل محمد عون چودھری اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی،ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنےکا اعلان کردیا
- 6 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے 407 کھرب 41 ارب روپے لازمی اخراجات کی منظوری دیدی
- 6 گھنٹے قبل
قطر کی طرف سے تحفے میں دیا گیا لگژری جہاز ٹرمپ کو موصول،طیارہ نیا ائیر فورس ون بنے گا
- 6 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار چارملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے مصر روانہ
- 9 گھنٹے قبل

امن مذاکرات پر مشاورت،وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے
- 9 گھنٹے قبل

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت تکنیکی سطح کے مذاکرات کل سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے
- 3 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری
- 9 گھنٹے قبل
پٹیرول کے بعد جیٹ فیول بھی جیٹ فیول 56 روپے 97 پیسے سستا
- 6 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی ،وزیر دفاع
- 8 گھنٹے قبل

دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے سر پرست ایران کو قابو کرنا ناگزیر تھاہم نے وہ کر دکھایا،ٹرمپ
- 8 گھنٹے قبل

صارفین کیلئے خوشخبری ،فیس بک سے کمانا ہوا اب اور بھی آسان،مونیٹائزیشن کے قوانین میں بڑی نرمی
- 6 گھنٹے قبل
لاہور: محمود بھٹی کے خلاف مذہبی و سماجی تنظیموں کااحتجاج، قانونی کارروائی کا مطالبہ
- 4 گھنٹے قبل









