خیبرپختونخوا حکومت میں ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں کے دوران کریش ،3 افرادجاں بحق
اعلیٰ حکام کے مطابق چینگئی بانڈہ کے قریب سوکئی میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہیلی کاپٹر کریش ہوگیا


خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 3 افراد شہید ہوگئے۔
اعلیٰ حکام کے مطابق چینگئی بانڈہ کے قریب سوکئی میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہیلی کاپٹر کریش ہوگیا۔
چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کے مطابق ہیلی کاپٹر باجوڑ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے جارہا تھا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بتایا کہ ایم آئی 17ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوا تھا، علاقے میں فوری طور پر ٹیمیں بھیجنے کی ہدایات دی گئی ہیں اور کے پی حکومت کا دوسرا ہیلی کاپٹر ضلع بونیر میں ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے جبراڑئی میں گزشتہ رات آنے والے سیلابی ریلے سے متعدد گھر تباہ ہو گئے، رابطہ سڑکیں اور پل پانی میں بہہ گئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ ہمارا فوکس سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن پر ہے، ریسکیو ٹیمیں ضلع بونیر کے لیے پہنچ رہی ہیں۔
انہوں نےلوگوں سے محتاط رہنےکی اپیل کی اور کہاکہ جب تک سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل نہ ہو، تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، صوبائی وزرا اور ناظمین متاثرہ علاقوں رہیں۔

وزیراعظم کا سیلابی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب، خیبرپختونخوا میں امدادی کارروائیاں تیز
- 8 minutes ago

سینیٹ اجلاس: یومِ آزادی اشتہار میں قائداعظم کی تصویر غائب ہونے پر اپوزیشن کا شدید احتجاج
- 2 hours ago

دریائے سوات میں پھنسے 12 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا، پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری
- an hour ago

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ
- 4 hours ago

پاکستان اور مائیکرونیشیا کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات کا آغاز
- 5 hours ago

9 مئی کیس،عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج
- 7 hours ago

لوئر دیر میں مکان کی چھت گرنے سے بچی سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 2 hours ago

14 اگست پر دھرنے کی سازش کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت منظور
- 4 hours ago

خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 157 افراد جاں بحق، درجنوں لاپتہ
- 2 hours ago

متحدہ عرب امارت کے شہر عجمان میں الیکٹرک اسکوٹرچلانے پر پابندی
- 4 hours ago

آئی ایم ایف کی پاکستان کے اونر شپ نظام کے موثر نفاذ میں بڑے نقائص کی نشاندہی
- 5 hours ago

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور کے پی میں کلاؤڈ برسٹ اور بارشوں نے تباہی مچا دی، 78 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
- 5 hours ago