معرکہ حق میں نمایاں کارگردگی، فیلڈ مارشل سمیت سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نواز دیا گیا
شیری رحمان، فیصل سبزواری، حنا ربانی کھر، خرم دستگیر خان، بشریٰ انجم، عمر فاروق، جلیل عباس جیلانی، مصدق ملک اور طارق فاطمی کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا


اسلام آباد: پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر ایوان صدر میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نمایاں قومی خدمات انجام دینے والی سول و عسکری شخصیات کو مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت مختلف سول و عسکری شخصیات شریک ہوئیں۔
اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نشان امتیاز عطاء کیا جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو معرکہ حق کے دوران انتہائی مشکل وقت میں جنگ کی قیادت کی لازوال جرات، جنگی مہارت اور غیر متزلزل حب الوطنی کے اعتراف میں ہلال جرأت سے نوازا گیا۔
اس موقع پرسربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کو پاکستان کی بحری سرحدوں کی حفاظت یقینی بنانے پر نشان امتیاز عطا کیا گیا جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ہلال جرأت سے نوازا گیا، انہوں نے فضائی جنگ میں دشمن کی برتری کو خاک میں ملایا۔
دوران تقریب صدر مملکت آصف علی زرداری نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مشیر برائے وزیراعظم رانا ثناء اللہ کو نشان امتیاز سے نوازا۔
اسحاق ڈار کو یہ اعزاز سفارتی سطح پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنے پر دیا گیا، جبکہ بلاول بھٹو کو بھی سفارتی محاذ پر کارکردگی کے اعتراف میں اعزاز ملا۔
دوران تقریب وزیر اعظم کے تشکیل کردہ سفارتی وفد کو بھی اعزازات دیے گئے،جن میں سینیٹر شیری رحمان، فیصل سبزواری، حنا ربانی کھر، خرم دستگیر خان، بشریٰ انجم، عمر فاروق، جلیل عباس جیلانی، مصدق ملک اور طارق فاطمی کو ہلال امتیاز ملا۔
تقریب میں معرکہ حق کے دوران شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والےپاک فضائیہ کے پائلٹس ونگ کمانڈر بلال رضا، ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود، اسکوارڈن لیڈر محمد یوسف خان، اسامہ اشفاق، محمد حسن انیس، طلال حسن، فدا محمد خان اور محمد اشہد کو ستارہ جرات دیا گیا۔
اس کے علاوہ تقریب میں شہداء کو بھی اعزازات سے نوازا گیا، جن میں لانس حوالدار عامر شیراز، لانس نائیک اکرام اللہ، سپاہی عدیل اکبر (تمغہ جرات) شامل ہیں،جبکہ سپاہی نثار احمد شہید کو بعد از شہادت ستارہ بسالت دیا گیا۔
دوران تقریب جبکہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک، لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا، لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال، لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا، لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز اور لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کو بھی یہ اعزاز عطا کیا گیا۔
اسی طرح وائس ایڈمرل راجا رب نواز، ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، ریئر ایڈمرل فیصل امین، میجر جنرل واجد عزیز، ایئر وائس مارشل محمد احسان الحق، میجر جنرل کاشف عبداللہ، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد، ریئر ایڈمرل شہزاد حامد، میجر جنرل محمد جواد طارق اور میجر جنرل تجدید ممتاز بھی ستارہ بسالت کے حق دار ٹھہرے۔
دورا ن تقریب ایئر کموڈور عطا اللہ زیب، ایئر کموڈور ضیا آفتاب، ایئر کموڈور محمد نعمان علی خان، ایئر کموڈور علی جاوید ہاشمی اور ایئر کموڈور سجاد حیدر کے ساتھ ساتھ کیپٹن آصف امین اور کیپٹن محمد حیدر علی کو بھی اس اعزاز سے نوازا گیا۔
ایوان صدر میں منعقدہ اس پروقار تقریب میں شرکاء نے قومی پرچم کی سربلندی اور ملک کی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔

ابو ظہبی میں یوم آزادی پاکستان کی شاندار تقریب، لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت
- 5 گھنٹے قبل

78واں یوم آزادی: سپریم کورٹ سمیت تمام ہائیکورٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب
- 6 گھنٹے قبل

مسلم لیگ ن کلچر اینڈ سپورٹس ونگ پنجاب کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب
- 2 گھنٹے قبل

یہ دن ہمارے آباؤ اجداد کے ویژن، قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کی ایک پختہ یاد دہانی ہے،چیف جسٹس
- 6 گھنٹے قبل

دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی، اسحاق ڈار
- 3 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کا بڑا قدم، رولز 1980 کی جگہ نئے رولز 2025 نافذ، عدالتی نظام مکمل ڈیجیٹل
- 3 گھنٹے قبل

عالمی منڈی میں کمی کے اثرات، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پولیس پر دہشت گردوں کےحملے، 5 اہلکار شہید 5 زخمی
- 6 گھنٹے قبل

کراچی : جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے 8 سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

جشن آزادی پر ریلیز ہونے والی فلم ’’ویلکم ٹو پنجاب‘‘ کا مقامی سنیما میں رنگا رنگ پریمیئر شو
- 11 منٹ قبل

بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کی ہدایت پر جیل میں حکیمی ادویات بھی استعمال کرنے لگے
- 5 گھنٹے قبل

بلاول بھٹو اور عطا تارڑ اعلیٰ ترین سول اعزاز کے لیے نامزد
- 5 گھنٹے قبل