مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے رائفلیں، دستی بم، بارودی مواد، گولیاں اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے،ترجمان


میانوالی : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی میانوالی میں ایک خفیہ اطلاع پر مبنی کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کندیاں کے قریب دہشت گرد موجود ہیں جو پولیس اور دیگر اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے ہیں،جس پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 2 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے،جبکہ 6 دہشت گردرات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتےہوئے فرار ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے رائفلیں، دستی بم، بارودی مواد، گولیاں اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، اور قریبی مقامات کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب تندہی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی قسم کی اطلاع کی صورت میں شہری کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر اطلاع دیں۔

پنجاب میں ڈینگی ایک دفعہ پھر سر اٹھانے لگا،مزید 9 افراد بیماری میں مبتلا
- 14 hours ago

امریکہ نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دے دیا
- 9 hours ago

اسٹیٹ بینک کا یومِ آزادی پر تعطیل کا اعلان
- 13 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان
- 12 hours ago

پاکستان نے فیلڈ مارشل سے متعلق بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان کو مسترد کردیا
- 8 hours ago

اسحاق ڈارکی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو،سفارتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
- 12 hours ago

9 مئی مقدمات میں سزائیں،تحریک انصاف کا فیصلے پر شدید ردعمل، چیلنج کرنے کا اعلان
- 13 hours ago

حج2026 کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع
- 14 hours ago

حکومت ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے،وزیر اعظم
- 12 hours ago

بھارت کو ایک اور دھچکا،ائیر انڈیا کا واشنگٹن کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان
- 14 hours ago

پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت،فوری جنگ بندی کا مطالبہ
- 12 hours ago

خاتون سے زیادتی کے الزامات ،بورڈ نے کرکٹرپر پابندی عائد کر دی
- 14 hours ago