رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک چھوڑنے والوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ، ماہرین، تکنیکی افراد اور خاص طور پر ڈاکٹرز و نرسز شامل ہیں


ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری، معاشی عدم استحکام اور کم تنخواہوں کے باعث رواں سال 2025 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران تقریباً تین لاکھ 36 ہزار سے زائد پاکستانی شہری بہتر مستقبل کی تلاش میں ملک چھوڑ چکے ہیں۔
بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق، سال 2024 کے دوران مجموعی طور پر 7 لاکھ 27 ہزار 381 افراد نے ملک سے باہر ملازمت کے لیے رجوع کیا۔ 2025 کے صرف ابتدائی چھ ماہ میں ہی ساڑھے تین لاکھ سے زائد افراد کی بیرونِ ملک روانگی ایک سنگین رجحان کی نشاندہی کرتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک چھوڑنے والوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ، ماہرین، تکنیکی افراد اور خاص طور پر ڈاکٹرز و نرسز شامل ہیں، جن کی بیرونِ ملک منتقلی سے پاکستان کے نظامِ صحت پر شدید منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
عرب میڈیا ادارے ’گلف نیوز‘ کے مطابق، گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان سے نرسز کی ایک بڑی تعداد ملازمتوں کی تلاش میں خلیجی ممالک، برطانیہ اور کینیڈا منتقل ہو چکی ہے۔ ان نرسز کو بہتر تنخواہیں، محفوظ ماحول اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
2024 میں بیرونِ ملک جانے والی اعلیٰ تعلیم یافتہ افرادی قوت میں نرسز کا تناسب 5.8 فیصد رہا۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کو اپنی 24 کروڑ سے زائد آبادی کے لیے کم از کم 7 لاکھ نرسز درکار ہیں، لیکن 2020 تک صرف 1 لاکھ 17 ہزار نرسز رجسٹرڈ تھیں، جو نرسنگ کے شعبے میں شدید کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں نرسز اور دیگر ماہرین نجی ذرائع سے ملک چھوڑتے ہیں، جس کے باعث ان کا مکمل ڈیٹا حکومتی ریکارڈ میں شامل نہیں ہو پاتا۔
ماہرین نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر "برین ڈرین" کا یہ سلسلہ جاری رہا تو نہ صرف ہیلتھ کیئر سسٹم بلکہ دیگر شعبے بھی سنگین بحران کا شکار ہو سکتے ہیں۔

مضبوط پالیسی اقدامات نے پاکستان کی معاشی بحالی کو سہارا دیا، آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کردی
- ایک دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
آپتھلمولوجیکل سوسائٹی اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے "کالا موتیا کے جدید علاج" پر ورکشاپ کا انعقاد
- ایک دن قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
ملک میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ آنے میں تاخیر ہو سکتی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
- ایک دن قبل

سعودی عرب کی مشرق وسطیٰ کے مماک اور ایران کے مابین عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز
- ایک دن قبل

پنجاب حکومت نےصوبے بھر میں مارکیٹس کے اوقات کار میں نرمی کر دی
- ایک دن قبل

پنکی کا برانڈ نیم ہی اس کا پھندا بنے گا،سہولت کاری میں ملوث دیگر کوبھی پکڑا جا رہا ہے،ایڈیشنل آئی جی سندھ
- ایک دن قبل

پاکستان نے چین میں پہلا پانڈا بانڈ کامیابی سے جاری کر دیا،وزیرخزانہ کی مبارکباد
- ایک دن قبل

امریکی تحویل میں 11پاکستانی اور20 ایرانی شہریوں کی واپسی میں کامیابی مل گئی، اسحاق ڈار
- ایک دن قبل

پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات ناکام نہیں ہوئے،ایران کے کسی معاملے کا عسکری حل نہیں ،عراقچی
- ایک دن قبل

6 عرب ممالک کا اقوام متحدہ کو خط، آبنائے ہرمز پر ایرانی قوانین واپس لینے کا مطالبہ
- ایک دن قبل

بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم جرمانہ عائد
- ایک دن قبل









