اداکارہ تمنا بھاٹیا کا انوکھا انکشاف: اپنی تھوک سے کیل مہاسوں کا علاج کرتی ہوں
ایک ٹی وی انٹرویو میں تمنا نے انکشاف کیا کہ وہ صبح جاگنے کے فوراً بعد اپنا تھوک چہرے پر لگا کر کیل مہاسوں کا علاج کرتی ہیں، اور یہ طریقہ وہ کئی بار آزما چکی ہیں


معروف بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا، جنہوں نے حالیہ فلم میں گانے "آج کی رات مزہ حسن کا لیجیے" میں اپنی پرفارمنس سے شائقین کے دل جیتے، نے ایک انوکھا خوبصورتی کا نسخہ شیئر کرکے سب کو حیران کر دیا۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں تمنا نے انکشاف کیا کہ وہ صبح جاگنے کے فوراً بعد اپنا تھوک چہرے پر لگا کر کیل مہاسوں کا علاج کرتی ہیں، اور یہ طریقہ وہ کئی بار آزما چکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ طبی ماہر نہیں ہیں، لیکن وہ جانتی ہیں کہ نیند کے دوران منہ میں موجود بیکٹیریا صبح کے تھوک میں شامل ہوتے ہیں، اور یہی تھوک مہاسوں کے خلاف مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برش کرنے سے پہلے کا تھوک جلد کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
تمنا بھاٹیا نے مزید بتایا کہ انہوں نے 25 سال کی عمر کے بعد اپنی خوبصورتی اور فٹنس پر بھرپور توجہ دینا شروع کی، اور ہر ایسی روٹین اپنائی جس سے وہ جاذبِ نظر رہیں۔ ان کا مشورہ تھا کہ خواتین کو بھی 25 سال کے بعد اپنی جلد اور فٹنیس پر سنجیدگی سے کام شروع کر دینا چاہیے۔
اداکارہ کے اس حیران کن انکشاف پر نہ صرف شو کے میزبان بلکہ وہاں موجود خواتین بھی دنگ رہ گئیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آئے، جب کہ کئی خواتین نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بھی یہ طریقہ آزمایا ہے اور اس کے نتائج مؤثر ثابت ہوئے ہیں۔

ایران میں جولائی کے دوران 96 قیدیوں کو سزائے موت، 5 افغان شہری بھی شامل
- 2 hours ago

پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا قافلہ روک لیا
- 3 hours ago

برطانوی حکومت کا پاکستانی طلبہ کے لیے چیوننگ اسکالرشپ کا آغاز
- 4 hours ago

گوادر میں چینی سرمایہ کاری کی نئی راہیں: شِننگ انٹرپرائز اور جی پی اے معاہدہ
- 4 hours ago

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 hours ago

شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی رکنیت خطرے میں ، مسلسل غیر حاضری پر اسپیکر کا نوٹس
- 3 hours ago

بنگلہ دیش میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے، محمد یونس کا اعلان
- an hour ago

پنجاب کابینہ نے ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی
- 3 hours ago
9 مئی مقدمات: اپوزیشن لیڈ ر عمر ایوب کی 8 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور
- 5 hours ago

سال 2025میں ساڑھے تین لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے
- 2 hours ago

ٹرمپ کا بھارت پر دباؤ: روسی تیل کی خریداری پر ٹیرف میں مزید اضافے کا اعلان
- 5 hours ago

صارفین کیلئے ریلیف: بجلی 1.89 روپے فی یونٹ تک سستی ہو نے کاامکان
- 4 hours ago