نامور اداکارہ و ہدایت کارہ، فن کی درخشاں علامت ،شمیم آرا کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے
شمیم آرا کو پاکستان کی پہلی کامیاب خاتون ہدایت کارہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے،انہوں نے اداکاری میں 6 اور ہدایت کاری میں 3 نگار ایوارڈ اپنے نام کیے۔


لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ہدایتکارہ شمیم آرا کومداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئےمگر ان کی فنکارانہ خدمات آج بھی زندہ ہیں۔
اداکارہ شمیم آرا 1938میںعلی گڑھ، بھارت میں پیدا ہوئیں،ان کا اصل نام پتلی بائی تھا مگر فلمی دنیا میں شمیم آرا کے نام سے مشہور ہوئیں۔
انہوں نے درجنوں فلموں میں کامیابی سمیٹی جن میں’’دیو داس‘‘،’’ صائقہ‘‘،’’ لاکھوں میں ایک‘‘،’’چنگاری‘‘،’’دوراہا‘‘،’’منڈا بگڑا جائے‘‘، ’’انارکلی‘‘،’’کنواری بیوہ‘‘،’’ فرنگی‘‘،’’ ہمراز‘‘،’’ آگ کا دریا‘‘،’’آنچل ‘‘اور قیدی شامل ہیں۔
شمیم آرا کی جوڑی چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کے ساتھ بہت پسند کی گئی،پاکستان میں پہلی رنگین فلم ’’نائلہ ‘‘میں انہوں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائےجو 1956ء میں ریلیز ہوئی۔
شمیم آرا کی پہلی سپر ہٹ فلم سہیلی تھی جو 1960 میں ریلیز ہوئی ، جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ فلم’’ قیدی‘‘ میں فیض احمد فیض کی معروف نظم ’’مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ ‘‘انہی پر فلمائی گئی تھی، جسے کلاسک مقام حاصل ہوا۔
1989 میں پنجابی فلم تیس مار خان ان کی بطور اداکارہ آخری فلم ثابت ہوئی،انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں 80 سے زائد فلموں میں کام کیا۔
1970ء کی دہائی میں وہ فلمی کیرئیر سے پیچھے ہٹتی گئیں اور بطور فلمی ہدایت کارہ اور فلم پروڈیوسر کئی فلمیں بنائیں، ان کی ہدایت کردہ فلموں میں’’ جیو اور جینے دو‘‘، ’’پلے بوائے‘‘،’’ مس ہانگ کانگ‘‘، او’’ر مس کولمبو‘‘ شامل ہیں۔
شمیم آرا کو پاکستان کی پہلی کامیاب خاتون ہدایت کارہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔،انہوں نے اداکاری میں 6 اور ہدایت کاری میں 3 نگار ایوارڈ اپنے نام کیے۔
ان کی پہلی شادی سردار رند سے ہوئی، جو ان کے انتقال پر ختم ہوئی، بعد ازاں انہوں نے تین اور شادیاں کیں، جن میں سے آخری شادی اسکرپٹ رائٹر دبیر الحسن سے ہوئی، جو آخر تک قائم رہی۔
شمیم آرا طویل علالت کے بعد 5 اگست 2016 کو لندن میں 78 برس کی عمر میں وفات پا گئیں مگر وہ آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیںاوران کی یادیں اور فن ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

چینی بحران: قیمتوں میں اضافہ سےاشیائے ضروریات زندگی مہنگی
- 4 hours ago

ٹرمپ کا بھارت پر دباؤ: روسی تیل کی خریداری پر ٹیرف میں مزید اضافے کا اعلان
- an hour ago

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago

صارفین کیلئے ریلیف: بجلی 1.89 روپے فی یونٹ تک سستی ہو نے کاامکان
- an hour ago

وفاقی حکومت کی اپوزیشن کو 26 ویں آئینی ترمیم پرمذاکرات کی دعوت
- 5 hours ago

برطانوی حکومت کا پاکستانی طلبہ کے لیے چیوننگ اسکالرشپ کا آغاز
- 12 minutes ago
.jpg&w=3840&q=75)
شہریوں کے لیے خوشخبری،ملک میں4تعطیلات ایک ساتھ،مگر کب ہونگی؟
- 3 hours ago

گوادر میں چینی سرمایہ کاری کی نئی راہیں: شِننگ انٹرپرائز اور جی پی اے معاہدہ
- 33 minutes ago
9 مئی مقدمات: اپوزیشن لیڈ ر عمر ایوب کی 8 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور
- 2 hours ago

حکومت سندھ کا چینی اور چاول کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن، 13 ہزار تھیلے برآمد
- 3 hours ago

ایف بی آر میں اصلاحات سے ٹیکس کلیکشن میں بہتری قابل اطمینان اور خوش آئند ہے، وزیر اعظم
- 4 hours ago

الیکشن کمیشن نے سینیٹ وقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سمیت 9 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا
- 3 hours ago