ایرانی سفیر کا صدر مسعود پزشکیان کے شاندار استقبال پر پاکستان کو خراج تحسین
پاکستان اور ایران کے درمیان معاہدوں کی تکمیل میں وزرا کا کردار قابل تحسین ہے، مشترکہ ویژن کی تکمیل میری اور سفارتخانے کی اولین ترجیح ہے،رضا ا میری


اسلام آباد: پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری نے کہا ہے کہ ایرانی صدرمسعود پزشکیان کے بہترین استقبال پر پاکستان کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
پیر کوسماجی رابطہ کی ویب سائٹ ’’ ایکس ‘‘ پر اپنی پوسٹ میں رضا امیری مقدم نے دورہ کے دوران یادگار اور تاریخی لمحات فراہم کرنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی ایرانی وفد کی شاندار میزبانی پر بھی اظہار تشکر کیا۔
ایرانی سفیر رضا امیری نے کہا کہ وزیراعظم شہبار شریف کی جانب سے تاریخی اور یادگار لمحات کی فراہمی پر مشکورہیں،صدر آصف علی زرداری کی جانب سے ایوان صدر میں پرتپاک استقبال پر تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے تعاون کی فراہمی پر بھی شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں بہترین میزبانی کی۔
رضا امیری نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان معاہدوں کی تکمیل میں وزرا کا کردار قابل تحسین ہے، مشترکہ ویژن کی تکمیل میری اور سفارتخانے کی اولین ترجیح ہے۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 16 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 21 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 19 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 16 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 20 hours ago



