دستاویزات کے تبادلے کی خصوصی تقریب میں وزیراعظم ، کابینہ کے ارکان اور ایرانی صدر اپنے وفد کے ساتھ شریک ہوئے


ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان 13 معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتیں طے پا گئی ہیں۔
وزیراعظم ہاؤس میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور دستاویزات کے تبادلے کی خصوصی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، کابینہ کے ارکان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان اپنے وفد کے ساتھ شریک ہوئے۔
پاکستان اور ایران نے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں علیحدہ علیحدہ معاہدوں کی دستاویزات کا تبادلہ کیا، سیاحت، ثقافت اور ورثہ کے تبادلے کے لیے معاہدہ بھی طے پایا جبکہ میٹرالوجی، موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبے میں تعاون پر بھی معاہدے پر دستخط ہوئے۔
میری ٹائم سیفٹی اینڈ فائر فائٹنگ کے شعبے میں تعاون، عدالتی معاونت اور اصلاحات کے حوالے سے بھی ایم او یو پر دستخط کیے گئے، سال 2013 میں طے پانے والے ایئر سیفٹی معاہدے کے ذیلی ایم او یو کی دستاویز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔
مصنوعات کے معیارات پر عملدرآمد کے معاہدے کے لیے ایم او یو پر بھی دستخط ہوئے، سیاحتی اور ثقافتی تعاون کے شعبے میں معاہدے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر عملدرآمد کے لیے مشترکہ اسٹیٹمنٹ کی تیاری کے لیے بھی معاہدہ کیا گیا۔

پاکستان اور ایران کا تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
- 2 hours ago

وفاقی وزیر ریلوے کا پنجاب کے تمام ریلوے اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی فراہمی کا اعلان
- an hour ago

غذائی قلت کا شکار فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
- 37 minutes ago

ایران کو پر امن مقاصد کیلئے جوہری توانائی کے حصول کا حق حاصل ہے، وزیر اعظم
- 5 hours ago

وفاقی حکومت نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈر جاری کردیا
- 2 hours ago

نوازشریف کے چچازاد بھائی میاں شاہد شفیع کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
- an hour ago

آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی دفاعی برتری اور بھارتی شکست کی وجوہات منظر عام پر آگئیں
- 3 hours ago

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی9مئی کیس میں گرفتار
- 2 hours ago

شہریوں کے لیے اچھی خبر،سندھ حکومت کا بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ
- 3 hours ago

قصور: چچا بھتیجی بی آر بی نہر میں ڈوب کر جاں بحق،سرچ آپریشن جاری
- 2 hours ago

اسرائیلی حملے کا خطرہ برقرار ہے، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائےگا،ایرانی آرمی چیف
- an hour ago

پاکستانی مارشل آرٹس فاطمہ نسیم نے چھٹا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
- 3 hours ago