ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پولنگ اسٹیشن میں نصب سرکاری سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج واقعے کے بعد ڈیلیٹ کر دی گئی ہے


خیبرپختونخوا اسمبلی میں ثانیہ نشتر کے استعفے سے خالی ہونے والی سینیٹ کی خواتین کے لیے مخصوص نشست پر ضمنی انتخاب کے دوران حکومت کی مبینہ حکمت عملی سامنے آ گئی، جب سابق اسپیکر اسد قیصر کے بھائی اور صوبائی وزیر آبپاشی عاقب اللہ کو خالی کاغذ بیلٹ باکس میں ڈالتے ہوئے پکڑا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومتی رکن حمید الرحمٰن نے بھی بیلٹ پیپر باہر نکالنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر پریذائیڈنگ آفیسر اور صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل نے دونوں ارکان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور فوری طور پر پولنگ کا عمل روک دیا۔
ذرائع کے مطابق بعد ازاں پریذائیڈنگ آفیسر نے بیلٹ بکس کھول کر حمید الرحمٰن کا خالی کاغذ برآمد کیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے معذرت اور شفاف پولنگ کی یقین دہانی کے بعد عمل دوبارہ شروع ہوا۔
مزید اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی نے بھی ووٹ بیلٹ بکس میں ڈالنے کے بجائے باہر نکالنے کی کوشش کی، جس پر پولنگ کا عمل ایک مرتبہ پھر معطل کرنا پڑا۔ وزیراعلیٰ گنڈاپور دوبارہ جرگہ ہال پہنچے اور معذرت کے بعد پولنگ بحال ہوئی۔
ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پولنگ اسٹیشن میں نصب سرکاری سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج واقعے کے بعد ڈیلیٹ کر دی گئی ہے۔
مشعال یوسفزئی اور مہتاب ظفر میں سخت مقابلہ :
سینیٹ کی خواتین کی مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مشعال اعظم یوسفزئی اور متحدہ اپوزیشن کی امیدوار مہتاب ظفر کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔
قبل ازیں اطلاعات تھیں کہ مشعال یوسفزئی کو مشکلات درپیش ہیں، کیونکہ آزاد امیدوار مہتاب ظفر اب متحدہ اپوزیشن کی امیدوار کے طور پر سامنے آ چکی ہیں۔ ادھر تحریک انصاف کی حمایت یافتہ ایک اور آزاد امیدوار صائمہ خالد بھی میدان میں ہیں۔
متحدہ اپوزیشن نے مہتاب ظفر کو باضابطہ طور پر اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں جاری ووٹنگ کے دوران کسی بھی امیدوار کو کامیابی کے لیے کم از کم 73 ووٹ درکار ہیں، جب کہ ایوان میں 28 آزاد ارکان بھی موجود ہیں۔
یاد رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی، اور ضمنی انتخاب کا عمل اس وقت جاری ہے۔ پیپلز پارٹی کی امیدوار راحیلہ بی بی گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کے حق میں دستبردار ہو چکی ہیں۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 5 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 8 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل



