کاغان: جھیل سیف الملوک روڈ پر کلاؤڈ برسٹ اورتودہ گرنے سے 500 سے زائد سیاح پھنس گئے
وزیر اعلی کی ہدایات پر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے تمام سیاحوں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔


ناران : خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام وادی کاغان میں جھیل سیف الملوک کو جانے والی سڑک پر اچانک کلاؤڈ برسٹ کے باعث بڑا تودہ گر گیا، جس کے نتیجے میں 500 سے زائد سیاح پھنس گئے جبکہ 117 سے زائد گاڑیاں بھی پھنس گئیں۔
واقعے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کی ہدایات جاری کیں، جس پر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے تمام سیاحوں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔
دوسری جانب سیکرٹری سیاحت عبدالصمد نے بتایا کہ حکومت خیبرپختونخوا سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ کئی گھنٹوں آپریشن کے بعد ناران میں ٹریفک بحال کرکے تمام پھنسے سیاحوں کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
انہوں نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم میں ایسے سیاحتی مقامات کا رُخ نہ کریں اور سفر کے دوران کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1422 پر فوری رابطہ کریں۔

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 8 گھنٹے قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 8 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- ایک دن قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 7 گھنٹے قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 7 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- ایک دن قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 8 گھنٹے قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- ایک دن قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- ایک دن قبل

.webp&w=3840&q=75)








.jpg&w=3840&q=75)
