بابوسرٹاپ:کلاؤڈ برسٹ میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی، 10 سے 12 افراد تاحال لاپتہ
سیلاب کے شدید اثرات سے 500 سے زائد گھر تباہ ہو گئے ہیں اور مجموعی طور پر 12 کلومیٹر سے زائد سڑکیں نقصان پہنچا ہے،ترجمان


بابو سرٹاپ : گلگت بلتستان کے سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہوگئی،جبکہ دس سے بارہ افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق ابھی تک 300 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے، بہاؤ میں اضافے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ترجمان فیض اللہ فراق نے مزید کہا کہ سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں اب تک 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں، لاپتا افراد کی تعداد 10 سے 12 کے درمیان ہو سکتی ہے۔
ترجمان گلگت بلتستان کے مطابق سیلاب کے شدید اثرات سے 500 سے زائد گھر تباہ ہو گئے ہیں اور مجموعی طور پر 12 کلومیٹر سے زائد سڑکیں نقصان پہنچا ہے،ساتھ ہی صوبے میں 27 پل اور 22 گاڑیاں سیلابی ریلوں کی نذر ہو گئی ہیں اور مالی و جانی نقصانات ضلع دیامر میں سب سے زیادہ ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا سیلابی تباہ کاریوں کے باعث درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ 300 سے زائد پھنسے ہوئے مسافروں اور سیاحوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔
پاک فوج نے ریسکیو اور سرچ آپریشن میں بھرپور حصہ لیا ہے۔ تاہم پانی کے بڑھتے بہاؤ کی وجہ سے سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے اور لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
دوسری جانب گلگت بلتستان میں پھنسے سیاحوں اور مقامی افراد کو شدید مشکلات کے باوجود پاک فضائیہ نے کامیابی سے ریسکیو کر لیا ہے جس میں 25 جولائی کو خصوصی پرواز کے ذریعے 125 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، جن میں 82 شہری، 25 پاک فوج کے اہلکار اور 18 پاک فضائیہ کے اہلکار شامل تھے۔
یہ آپریشن اس وقت ممکن ہوا جب C-130 طیارہ صبح 7 بج کر 55 منٹ پر نور خان ایئر بیس سے روانہ ہو کر قادری پہنچا۔

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- 2 days ago
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 20 hours ago

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 21 hours ago
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 20 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- 2 days ago
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 21 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 21 hours ago

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- 2 days ago

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- 2 days ago

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- 2 days ago

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- 2 days ago

.webp&w=3840&q=75)









.jpg&w=3840&q=75)