پاکستان کا سوشل میڈیا کمپنیوں سے دہشت گردوں کے اکاؤنٹس فوری بلاک کرنے کا مطالبہ
اکاؤنٹس گمنام آئی ڈیز کے ذریعے آپریٹ کیے جا رہے ہیں، جن کی لوکیشن واضح نہیں یہ افغانستان یا کسی اور ملک سے بھی چلائے جا سکتے ہیں


اسلام آباد: پاکستان نے سوشل میڈیا آپریٹرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گرد گروپوں کے زیر استعمال گمنام اور مشکوک آئی ڈیز فوری طور پر بلاک کریں اور حکومت سے مکمل تعاون فراہم کریں۔
اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط مورچے کی حیثیت رکھتا ہے، اور سوشل میڈیا پر موجود دہشت گرد عناصر کی سرگرمیاں ایک سنجیدہ خطرہ بن چکی ہیں۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ "ہم ان تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کروانا چاہتے ہیں جنہیں دہشت گرد گروپ استعمال کر رہے ہیں۔ ہم عالمی سوشل میڈیا آپریٹرز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان اکاؤنٹس کی تفصیلات ہمارے ساتھ شیئر کی جائیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اکاؤنٹس گمنام آئی ڈیز کے ذریعے آپریٹ کیے جا رہے ہیں، جن کی لوکیشن واضح نہیں—یہ افغانستان یا کسی اور ملک سے بھی چلائے جا سکتے ہیں۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نہ صرف بھاری جانی نقصان اٹھایا ہے بلکہ معاشی طور پر بھی بہت متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں اپنے دفاتر قائم کرنے چاہئیں تاکہ ان معاملات پر فوری ردِعمل ممکن ہو سکے۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ واٹس ایپ سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر دہشت گرد گروہ متحرک ہیں، جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔
بیرسٹر عقیل ملک نے اختتام پر کہا کہ "ہم سوشل میڈیا کمپنیوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایسے تمام اکاؤنٹس کو فوری طور پر بلاک کریں اور پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون کو یقینی بنائیں۔"

پاکستان میں ایچ آئی وی کے کیسز 2.5 لاکھ تک پہنچ گئے، 80 فیصد مریض علاج سے محروم ،بچوں میں پھیلاؤ تشویشناک
- ایک دن قبل

پی ایس ایل ایلیمینیٹر:اسلام آباد یونائیٹڈ کا حیدرآباد کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- ایک دن قبل

وزیر اعلیٰ سہیل آفرید ی نے پشاور رنگ روڈ مسنگ لنک پیکج ون کا افتتاح کر دیا
- ایک دن قبل

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیلی قید سے رہا کر دیا گیا،اسحاق ڈار
- 5 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
پنجاب حکومت کا فلم سٹی اتھارٹی کے قیام فیصلہ،ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کا خیر مقدم
- ایک دن قبل

اسلام آباد مذاکرات: ایران نے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے نئی تجاویز بھجوا دیں ،ایرانی میڈیا
- ایک دن قبل

پاک افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف کو زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا: دفتر خارجہ
- 4 گھنٹے قبل

امریکی صدر نے یورپ سے امریکا درآمد کی جانیوالی گاڑیوں پر ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کردیا
- ایک دن قبل

امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ،5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

وزیراعظم نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے معاملے پر وزیر قانون کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیدی
- ایک دن قبل
معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب، مفکرِ پاکستان کو بھرپور خراجِ عقیدت
- 8 گھنٹے قبل
سعودی عرب نے15سال سے کم عمر بچوں کو حج پر لے جانے پر پابندی عائد کر دی
- 5 گھنٹے قبل







