اجلاس میں اکادمی ادبیات اور دیگر علمی اداروں کی ممکنہ بندش پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور حکومت سے ان اداروں کے تحفظ کی اپیل کی گئی


اسلام آباد: سینیٹ کمیٹیوں کی کارروائی پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نوٹسز کے اجرا نے سینیٹ اجلاس میں شدید ہنگامہ برپا کر دیا۔ ارکانِ سینیٹ نے اس اقدام کو پارلیمنٹ کی خودمختاری میں مداخلت قرار دیتے ہوئے فوری طور پر اٹارنی جنرل کو ایوان میں طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
پریزائڈنگ افسر سینیٹر عرفان صدیقی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے عدالت کی مداخلت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ اقدام پارلیمانی امور میں مداخلت کے مترادف ہے۔ اس موقع پر پریزائڈنگ افسر شہادت اعوان نے ان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل کو وضاحت کے لیے نوٹس بھجوایا جائے گا۔
اجلاس میں نو منتخب سینیٹر روبینہ ناز نے حلف اٹھایا۔ وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض پیرزادہ نے انکشاف کیا کہ اگرچہ اربوں روپے کے فلیٹس تعمیر ہو چکے ہیں، لیکن ان میں پانی جیسی بنیادی سہولت میسر نہیں، جس کی وجہ منصوبہ بندی کی کمی اور بااثر افراد کی مداخلت ہے۔
سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے ایف جی ایچ اے کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر بینک اسٹیٹمنٹس سامنے لائی جائیں تو کئی وزرا کے نام ظاہر ہو سکتے ہیں۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے آڈٹ سسٹم پر بھی اعتراضات سامنے آئے، جس پر وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے وضاحت دی کہ فی الوقت پرانا طریقہ کار ہی جاری ہے۔
سینیٹر پلوشہ خان نے اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے پر قبضے کی حالیہ قرارداد کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کی خاموشی ناقابلِ قبول ہے۔ بعدازاں، ایوان نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف متفقہ مذمتی قرارداد منظور کی۔
سینیٹر ذیشان خانزادہ نے ٹیرف ریفارم پالیسی پر عمل درآمد نہ ہونے کو برآمدات میں رکاوٹ قرار دیا، جبکہ سینیٹر ہمایوں مہمند نے اسلام آباد کے علاقوں سیدپور اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں پیش آنے والے حادثات کو ناقص منصوبہ بندی کا نتیجہ قرار دیا۔
اجلاس میں اکادمی ادبیات اور دیگر علمی اداروں کی ممکنہ بندش پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور حکومت سے ان اداروں کے تحفظ کی اپیل کی گئی۔
آخر میں اجلاس کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

آپریشن بنیان المرصوص،ڈی جی آئی ایس پی آر کی جی سی یونیورسٹی لاہور کے طلباءکے ساتھ خصوصی نشست
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان، امریکہ سے امداد نہیں تجارت چاہتا ہے،جلد دونوں ممالک میں معاہد ہ ہو جائے گا ،اسحاق ڈار
- 2 گھنٹے قبل

کاغان: جھیل سیف الملوک روڈ پر کلاؤڈ برسٹ اورتودہ گرنے سے 500 سے زائد سیاح پھنس گئے
- 2 گھنٹے قبل

رحیم یار خان: ڈاکوؤں کا ہندو برادری کے گھر پر حملہ، 3 افراد اغوا،بازیابی کے لیے پولیس کا آپریشن
- 40 منٹ قبل

ڈی چوک احتجاج کیس: عدالت کا غیر حاضر ملزمان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم
- 34 منٹ قبل

سلیبرٹیز کرکٹ میلے کا آغاز 12 اگست سے گڑھی شاہو ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں ہو گا
- 15 گھنٹے قبل

برطانیہ، جرمنی اور فرانس کا غزہ میںایک دفعہ پھر فوری امداد پہنچانے اور جنگ بندی کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل

انگلش بلے بازجو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے
- 12 گھنٹے قبل

مغربی کنارے پراسرائیلی خودمختاری نافذ کرنے کی کوشش عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،دفتر خارجہ
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں صفر کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،3 خارجی دہشتگرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کر دیا
- 3 گھنٹے قبل