وزیراعظم کی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ہر ممکن سفارتی و قانونی مدد کی یقین دہانی
وزیراعظم نے اس موقع پر ڈاکٹر فوزیہ کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے اور پہلے بھی متعدد مرتبہ سفارتی اور قانونی معاونت فراہم کی گئی ہے


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں اور ہر ممکن قانونی و سفارتی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
وزیراعظم آفس کے مطابق، وزیراعظم سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی، جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل عثمان منصور اعوان، وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
وزیراعظم نے اس موقع پر ڈاکٹر فوزیہ کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے اور پہلے بھی متعدد مرتبہ سفارتی اور قانونی معاونت فراہم کی گئی ہے۔
مزید برآں، وزیراعظم نے بتایا کہ وہ اس معاملے پر امریکہ کے صدر جو بائیڈن کو پہلے ہی خط ارسال کر چکے ہیں، اور اب مزید پیش رفت کے لیے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے رابطے میں رہے گی اور تمام ممکنہ معاونت فراہم کرے گی۔
عدالت کی کارروائی :
واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں رپورٹ جمع نہ کرانے پر وزیراعظم سمیت وفاقی حکومت کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔ عدالت نے تمام فریقین کو دو ہفتوں میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔
جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے اپنے تین صفحات پر مشتمل حکم نامے میں کہا کہ وفاقی حکومت نے عدالتی احکامات کے باوجود اپنی پوزیشن واضح نہیں کی، جس کے بعد عدالت کے پاس توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کے سوا کوئی راستہ نہ بچا۔
انہوں نے ریمارکس دیے کہ "ہم نے انصاف کے ستونوں پر ایک کے بعد ایک حملہ دیکھا، جنہوں نے نظام عدل کو شدید نقصان پہنچایا، اور آج ایک اور مثال سامنے آئی۔"

صدر مملکت نے فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- 5 گھنٹے قبل

کتاب " حیرت انگیز فضل "کی تقریب رونمائی ، طلبہ، اساتذہ، سماجی و مذہبی رہنماؤں کی شرکت
- 5 گھنٹے قبل

این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ
- 9 گھنٹے قبل

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پبلک ریلیشنز و ایڈورٹائزنگ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پچ فیسٹ کا شاندار انعقاد
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- 6 گھنٹے قبل

کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں بے قابو آگ کی شدت سے عمارت منہدم،امدادی کارروائیاں جاری
- 9 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 11 گھنٹے قبل

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں
- 11 گھنٹے قبل
پاکستان میں رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا
- 8 گھنٹے قبل

کرغز صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
- 12 گھنٹے قبل



.jpg&w=3840&q=75)


.webp&w=3840&q=75)


