سنجیدی ڈیگاری قتل کیس: مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان دو روزہ ریمانڈ پر تحقیقاتی حکام کے حوالے
"خاتون اور مرد کو غیرقانونی طور پر جرگے کے حکم پر قتل کیا گیا، جسے کسی طور بھی علاقائی، قبائلی، ثقافتی یا غیرت کے لبادے میں چھپایا نہیں جا سکتا


کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سنجیدی ڈیگاری میں دوہرے قتل کے مقدمے میں مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔
گل جان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں تفتیشی حکام نے دو روزہ ریمانڈ کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
تفتیشی افسر جاوید بزدار کے مطابق، گل جان کو گزشتہ روز اس ویڈیو کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا جس میں وہ سوشل میڈیا پر قرآن پاک ہاتھ میں لے کر اپنی بیٹی کے قتل کا اعتراف کر رہی تھیں۔ ویڈیو میں گل جان نے کہا:
"ہاں، ہم نے بانو کو بلوچی رسم و رواج اور غیرت کے نام پر مارا ہے، اس میں ہمارے سردار کا کوئی قصور نہیں۔ انہوں نے کوئی غلط فیصلہ نہیں کیا۔"
واضح رہے کہ تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل سنجیدی ڈیگاری کے علاقے میں بانو بی بی اور احسان اللہ کو غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ قتل کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد واقعے پر ملک بھر میں شدید ردِعمل سامنے آیا، جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بھی اس پر نوٹس لیا تھا۔
دوسری جانب، سینیٹ اجلاس میں بلوچستان کے اس افسوسناک واقعے پر متفقہ مذمتی قرارداد منظور کی گئی، جسے سینیٹر شیری رحمٰن نے پیش کیا۔
قرارداد میں کہا گیا"خاتون اور مرد کو غیرقانونی طور پر جرگے کے حکم پر قتل کیا گیا، جسے کسی طور بھی علاقائی، قبائلی، ثقافتی یا غیرت کے لبادے میں چھپایا نہیں جا سکتا۔ ریاست کو چاہیے کہ ملوث تمام افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔"
قبل ازیں، اسی کیس میں قبائلی رہنما سمیت دو ملزمان کے ریمانڈ میں بھی 10 روز کی توسیع کی جا چکی ہے۔

ڈھاکہ: سابق بنگلہ دیشی چیف جسٹس قتل کے مقدمے میں گرفتار
- 10 hours ago

بطور چیف جسٹس آزاد،غیر جانبدار اور ایماندار جوڈیشل افسران کے ساتھ کھڑا ہوں، یحییٰ آفریدی
- 10 hours ago

بابوسرٹاپ:کلاؤڈ برسٹ میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی، 10 سے 12 افراد تاحال لاپتہ
- 11 hours ago

آپریشن بنیان المرصوص،ڈی جی آئی ایس پی آر کی جی سی یونیورسٹی لاہور کے طلباءکے ساتھ خصوصی نشست
- 7 hours ago

اسحاق ڈارکی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات،دہشتگردی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال
- 9 hours ago

محکمہ موسمیات کی 28 سے 31 جولائی تک ملک کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
- 9 hours ago

سلیبرٹیز کرکٹ میلے کا آغاز 12 اگست سے گڑھی شاہو ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں ہو گا
- 8 hours ago
مہنگاسونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 11 hours ago

گھوٹکی: ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی گھر سے لاش برآمد
- 8 hours ago

انگلش بلے بازجو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے
- 6 hours ago

صدر مملکت کی سعودی سفیرسے ملاقات، تجارت، معیشت، اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 8 hours ago

ملک میں صفر کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
- 7 hours ago