حکومتِ پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران 26 ارب ڈالر سے زائد غیر ملکی قرضہ لیا
دوست ممالک سعودی عرب، چین، امارات سے 12 ارب ڈالر قرض رول اوور ہوا جبکہ آئی ایم ایف سے 2 ارب ڈالر ملے، رپورٹ


وزارت اقتصادی امور کی رپورٹ کے مطابق حکومتِ پاکستان نے مالی سال 2024-25 کے دوران 26 ارب 50 کروڑ ڈالر سے زائد غیر ملکی فنانسنگ حاصل کی جو مالی سال 24-2023 سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق دوست ممالک سعودی عرب، چین، امارات سے 12 ارب ڈالر قرض رول اوور ہوا، آئی ایم ایف سے 2 ارب ڈالر ملے، 12 ارب 13 کروڑ ڈالر پراجیکٹ فنانسنگ اور بجٹری سپورٹ کی مد میں فنانسنگ ہوئی۔
وزارت اقتصادی امور کے مطابق گزشتہ ماہ جون 2025 میں 5 ارب 24 کروڑ 56 لاکھ ڈالر فنانسنگ حاصل کی گئی، جون 2024 میں یہ فنانسنگ 2 ارب 25 کروڑ 74 لاکھ ڈالر تھی، گزشتہ مالی سال کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت 4 ارب 83 کروڑ 88 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت فنانسنگ کا تخمینہ 4 ارب 57 کروڑ 75 لاکھ ڈالر لگایا گیا تھا، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 2 ارب 13 کروڑ ڈالر قرض ملا ، عالمی بینک گروپ سے 1 ارب 37 کروڑ ڈالر، اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 74 کروڑ ڈالر ملے۔
یہ بھی رپورٹ ہوا ہے کہ باہمی معاہدوں کے تحت مالی سال 2025 کے دوران 60 کروڑ ڈالر حاصل کیے گئے جس میں چین نے 10 کروڑ ڈالر، سعودی عرب نے 22 کروڑ ڈالر فراہم کیے، 4 ارب 29 کروڑ 78 لاکھ ڈالر فارن کمرشل بینکوں سے قرض حاصل کیا گیا۔
وزارت اقتصادی امور کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفیکٹ کی مد میں 1 ارب 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض حاصل کیا گیا، گزشتہ مالی سال 2024 کے دوران 1.5 ارب ڈالر کے بانڈز کا اجرا نہیں ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال بھی دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر رول اوور کرایا جائے گ

اقتصادی کمیٹی کا سولر پالیسی پر اظہارِ تشویش: پاور سیکٹر میں تضادات اور مہنگی بجلی پر سخت سوالات
- 2 گھنٹے قبل

ڈیگاری کیس : عدالت نے ملزم سردار شیر باز ستکزئی کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا
- 6 گھنٹے قبل

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 7 گھنٹے قبل

26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، مولانا فضل الرحمان
- 3 گھنٹے قبل

امریکا کا غیر ملکیوں پر 250 ڈالر اضافی ویزا فیس عائد
- 10 منٹ قبل

پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 6 گھنٹے قبل
آئی سی سی رینکنگ جاری ،روسٹن چیز آل راؤنڈرز سمیت کئی کھلاڑی سر فہرست
- 7 گھنٹے قبل

بنوں: ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 6 اہلکار زخمی
- 6 گھنٹے قبل

جے یو آئی، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی کا بائیکاٹ
- 3 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں قاسم و سلیمان کی امریکی نمائندہ رچرڈ گرینل سے ملاقات
- 7 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
- 7 گھنٹے قبل