وزیر خزانہ کی امریکی سیکریٹری اور تجارتی نمائندوں سے ملاقات،سرمایہ کاری میں فروغ کا عزم
امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، امریکا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانا چاہتے ہیں،وزیر خزانہ


واشنگٹن ڈی سی: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں امریکی سیکریٹری اور امریکی تجارت کے نمائندے سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دوران ملاقات فریقین نے پاک امریکا تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری میں فروغ کے عزم کا اعادہ کیا اور پاک امریکا ٹریڈ ڈائیلاگ میں مثبت پیشرفت کا امکان ظاہر کیا۔
اس موقع پروفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی شعبے میں تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے تمام ممکنہ راستوں کو تلاش کریں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ بہت جلد دونوں ممالک کی قیادت تجارتی معاہدے کا اعلان کرے گی، امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، امریکا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے ساتھ ٹیکنالوجی، آئی ٹی اور معدنیات کے شعبےمیں تعاون کو وسعت دینےکے خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند تعلق قائم ہو،ا ن کا مزید کہناتھاکہ امریکی حکام کےساتھ اب بھی کچھ حل طلب امور باقی ہیں۔
وزیر خزانہ نےمزید کہا کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی تعلقات سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی، چند ماہ سے جاری دوطرفہ تجارتی مذاکرات کا احاطہ کیا گیا ہے، امید ہے کہ تجارتی مذاکرات تعمیری اندازمیں آگے بڑھیں گے، امریکا کےساتھ تجارت اورسرمایہ کاری کو بڑھانا چاہتے ہیں۔
اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوران ملاقات فریقین نے پاک امریکہ تجارتی تعلقات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معاشی تعاون کو مزید مستحکم اور جامع بنایا جائے گا۔
ملاقات میں باہمی مفادات کے تمام ممکنہ شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

بھارت میں نیہا کے نام سے رہنے والا بنگلادیشی شہری گرفتار، 20 سال بعد اصلیت بے نقاب
- 10 hours ago

گلستانِ جوہر میں 43 عمارتیں خطرناک قرار، تکنیکی رپورٹ طلب
- 13 hours ago

وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام
- 13 hours ago

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی تاریخی فتح، ایشین چیمپئن بن گئی
- 15 hours ago

ویتنام میں خراب موسم کے باعث کشتی ڈوبنے سے 34 افراد جاں بحق
- 3 minutes ago

پکنک کے لیے کینجھر جھیل جانے والی بس کو حادثہ ، 6 افراد جاں بحق
- 8 minutes ago

سعودی شہزادہ الولید بن خالد 20 سال کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے
- 10 hours ago

بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین فِش وینکٹ انتقال کر گئے
- 15 hours ago

خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ
- 15 hours ago
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، خونریزی کے بعد امن کی امید
- 14 hours ago

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش، موسم خوشگوار
- 12 minutes ago

پاکستانی شاہین اور بنگال ٹائیگرز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا
- 16 minutes ago