ڈاکومنٹری میں وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش بھی اجاگر کی گئی۔


راولپنڈی : معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر آئی ایس پی آر نے دستاویزی (ڈاکومنٹری) فلم ریلیز کردی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کر دہ حقائق پر مبنی ڈاکومنٹری کو ناظرین کی جانب سےخوب سراہا جا رہا ہے، ریلیز ڈاکومنٹری کو معرکہ حق کے تمام واقعات کو ترتیب کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔
ڈاکومنٹری فلم میں بھارتی شہری پہلگام واقعہ کو فالس فلیگ آپریشن کہہ رہے ہیں اور آپریشن سندور کی ناکامی پر سخت سوالات اٹھا رہے ہیں۔
ڈاکومنٹری میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارت کے پاس شواہد تب ہوتے جب وہ دہشتگردوں کو پکڑ لیتے، ڈاکومنٹری میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ بھارت اب تک دنیا کو کوئی ثبوت کیوں نہیں دے سکا۔
ڈاکومنٹری میں بھارتی شہری پہلگام واقعہ کے ذمہ داران کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں، ڈاکومنٹری میں وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش بھی اجاگر کی گئی۔
جاری کردہ ڈاکومنٹری میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعلق متعدد حقائق بھی شامل ہیں۔
دستاویزی فلم میں بین الاقوامی میڈیا کے بھارتی طیاروں کے گرائے گئے طیاروں کا ملبہ بھی دکھایا گیا ہے۔
ڈاکومنٹری میں بھارت کی جانب سے معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے اور مساجد کو نقصان پہنچانے کے شواہد بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ڈاکومنٹری میں جو بھی شواہد پیش کئے گئے ہیں وہ سچ پر مبنی ہیں، ریلیز ڈاکومنٹری میں کوئی بھی ایسی چیز شامل نہیں جس کا کوئی ثبوت ساتھ نہ دکھایا گیا ہو۔
سوات: جھیل سیف اللہ میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
- 44 منٹ قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- 4 دن قبل
خیبر پختونخوا: بارش اور فلیش فلڈ نے تباہی مچا دی، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے ہلاک
- 5 گھنٹے قبل
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
- ایک دن قبل

گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائش گاہ پر بارہ محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس عزا
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مزید ہزاروں روپے کمی؟ ایک تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے لئے نئی سہولت کا آغاز
- 5 گھنٹے قبل

لاہور: ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر 14 بچے جاں بحق
- ایک دن قبل

ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل
لاہو ٹیوشن سینٹر سانحہ: جاں بحق بچوں کی تدفین مکمل، تحقیقات کا دائرہ وسیع، خستہ حال عمارتوں کی جانچ کا حکم
- 4 گھنٹے قبل
جرمنی کیخلاف تاریخی کامیابی پر پیراگوئے میں جشن، حکومت کا عام تعطیل کا اعلان
- ایک دن قبل
فیفا : میکسیکو نے ایکواڈور کو ہرا دیا کر 40 سالہ جمود توڑ ڈالا
- 6 گھنٹے قبل



