ڈیگاری کیس : عدالت نے ملزم سردار شیر باز ستکزئی کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا
واقعے میں مبینہ طور پر شاہ وزیر، جلال، ٹکری منیر، بختیار، ملک امیر، عجب خان، جان محمد، بشیر احمد اور 15 دیگر نا معلوم افراد شامل تھے


کو ئٹہ : انسداد دہشت گردی عدالت نے بانو ستکزئی اور احسان اللہ سمالانی کے دہرے قتل کیس میں مرکزی ملزم سردار شیر باز ستکزئی کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نمبر ایک میں سماعت کے دوران پولیس نے ملزم کو پیش کیااور مزید تفتیس کے لیے ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئےسردار شیر باز کو سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو میں سردار شیر باز ستکزئی نے کہا کہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر تحقیقات کے بعد ہی بیان دوں گا، تاہم پولیس نے انہیں مزید بات کرنے سے روک دیا۔
واقعے کا پس منظر:
کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں عیدالاضحی سے تین روز قبل بانو ستکزئی اور احسان اللہ سمالانی کو مبینہ طور پر کاروکاری کے الزام میں سر عام فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ واقعہ کی ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر وزیر اعلی بلوچستان سردارسرفراز بگٹی نے نوٹس لیتے ہوئے پالیس کہ کاروائی کی ہدایت دی۔
یاد رہے واقعے میں مبینہ طور پر شاہ وزیر، جلال، ٹکری منیر، بختیار، ملک امیر، عجب خان، جان محمد، بشیر احمد اور 15 دیگر نا معلوم افراد شامل تھے۔
پولیس نے مقدمہ ہنہ اوڑک تھانے میں درج کیا اور سردار شیر باز ستکزئی، ان کے چار بھائیوں، دو محافظوں اور دیگر افراد کو گردفتار کر لیا۔ مدعی کے مطابق سردار نے خود کاروکاری کا فیصلہ سنایا اور قتل کا حکم دیا۔بعد میں انہیں گاڑیوں میں لے جا کر کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، کہا کہ مقتولین کا آپس میں کوئی تعلق نہیں، دونوں شادی شدہ اور پانچ، پانچ بچوں کے والدین تھے۔
وزیر اعلی نے پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں مقتولین کا آپس میں کوئی نا جائز تعلق نہیں تھا اور قتل ایک سنگین ظلم کی مثال ہے۔

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 14 hours ago

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، مولانا فضل الرحمان
- 10 hours ago

جے یو آئی، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی کا بائیکاٹ
- 10 hours ago

امریکا کا غیر ملکیوں پر 250 ڈالر اضافی ویزا فیس عائد
- 7 hours ago

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں قاسم و سلیمان کی امریکی نمائندہ رچرڈ گرینل سے ملاقات
- 14 hours ago

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
- 14 hours ago

26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 9 hours ago

اقتصادی کمیٹی کا سولر پالیسی پر اظہارِ تشویش: پاور سیکٹر میں تضادات اور مہنگی بجلی پر سخت سوالات
- 9 hours ago
آئی سی سی رینکنگ جاری ،روسٹن چیز آل راؤنڈرز سمیت کئی کھلاڑی سر فہرست
- 14 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 13 hours ago

بنوں: ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 6 اہلکار زخمی
- 13 hours ago

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں رواں سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی
- 15 hours ago