Advertisement
پاکستان

26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری

احتجاج کے دوران مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جن کے نتیجے میں دو رینجرز اہلکار جاں بحق اور متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 hours ago پر Jul 23rd 2025, 9:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر 2024 کے احتجاجی مارچ سے متعلق تین مقدمات میں تحریکِ انصاف کی اعلیٰ قیادت کے خلاف وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ ان افراد میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، عمر ایوب، اسد قیصر، شاہد خٹک، خالد خورشید، فیصل امین اور دیگر شامل ہیں۔

عدالت نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جو آج سے چھاپوں کا آغاز کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ 26 نومبر 2024 کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کیا گیا تھا، جس کی قیادت ابتدائی طور پر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور نے کی تھی۔ یہ مارچ خیبر پختونخوا سے شروع ہو کر اسلام آباد میں داخل ہوا، جہاں بیلاروس کے صدر پاکستان کے سرکاری دورے پر موجود تھے۔

احتجاج کے دوران مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جن کے نتیجے میں دو رینجرز اہلکار جاں بحق اور متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ پی ٹی آئی نے بھی اپنے کارکنوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا، تاہم اس حوالے سے مختلف اور متضاد بیانات سامنے آئے۔

واقعے کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں عمران خان، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور سمیت درجنوں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے، جن میں سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے، شاہراہیں بند کرنے اور پرتشدد کارروائیوں کے الزامات شامل تھے۔

Advertisement
جے یو آئی، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی کا بائیکاٹ

جے یو آئی، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی کا بائیکاٹ

  • 10 hours ago
ڈیگاری کیس :  عدالت نے  ملزم سردار شیر باز ستکزئی کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ  دے دیا

ڈیگاری کیس : عدالت نے ملزم سردار شیر باز ستکزئی کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

  • 13 hours ago
اقتصادی کمیٹی کا سولر پالیسی پر اظہارِ تشویش: پاور سیکٹر میں تضادات اور مہنگی بجلی پر سخت سوالات

اقتصادی کمیٹی کا سولر پالیسی پر اظہارِ تشویش: پاور سیکٹر میں تضادات اور مہنگی بجلی پر سخت سوالات

  • 9 hours ago
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں رواں سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں رواں سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی

  • 15 hours ago
آئی سی سی رینکنگ جاری ،روسٹن چیز آل راؤنڈرز سمیت کئی کھلاڑی سر فہرست

آئی سی سی رینکنگ جاری ،روسٹن چیز آل راؤنڈرز سمیت کئی کھلاڑی سر فہرست

  • 15 hours ago
امریکا کا غیر ملکیوں پر 250 ڈالر اضافی ویزا فیس عائد

امریکا کا غیر ملکیوں پر 250 ڈالر اضافی ویزا فیس عائد

  • 8 hours ago
بنوں: ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 6 اہلکار زخمی

بنوں: ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 6 اہلکار زخمی

  • 13 hours ago
بانی پی ٹی آئی  کے بیٹوں قاسم و سلیمان کی امریکی نمائندہ رچرڈ گرینل سے ملاقات

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں قاسم و سلیمان کی امریکی نمائندہ رچرڈ گرینل سے ملاقات

  • 14 hours ago
نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

  • 14 hours ago
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر اتفاق

  • 14 hours ago
بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، مولانا فضل الرحمان

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، مولانا فضل الرحمان

  • 10 hours ago
سونے کی قیمت میں  ہزاروں روپے اضافہ

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ

  • 14 hours ago
Advertisement