بنوں کی حدود میں 2 چوکیوں شیخ لنڈک پر ڈرون اور مزانگہ پر خوارج نے چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سے حملے کیے


خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے چوکی مزانگہ اور چوکی شیخ لنڈک پر خوارج کے حملے بھرپور جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیئے۔
بنوں میں چوکی مزانگہ اور چوکی شیخ لنڈک پر خوارج کےحملے پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیے گئے۔ آئی جی پولیس ذوالفقار حمید اور آر پی او بنوں سجاد خان نے پولیس اہلکاروں کو بروقت کارروائی پر شاباش دی اور انعامات کا اعلان کیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ شب تھانہ ہوید بنوں کی حدود میں 2 چوکیوں شیخ لنڈک پر ڈرون اور مزانگہ پر خوارج نے چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سے حملے کیے۔
حملے میں پولیس کے تھرمل کیمرہ ٹیکنالوجی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم پولیس اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت، دلیری اور ہوشیاری سے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں حملوں کو پسپا کر دیا۔
بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے جب کہ حملے میں چوکی کی عمارت، پولیس تنصیبات اور نفری محفوظ رہی ۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ریجنل پولیس آفیسر بنوں سجاد خان نے بنوں پولیس کی جرات مندانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے تمام جوانوں کو شاباش دی اور انعامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔
دوسری جانب پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ فرار ہونے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکیں۔

ضلع اورکزئی میں ڈیوٹی سے انکار پر42 پولیس اہلکاروں معطل
- 7 گھنٹے قبل

امریکا اور پاکستان کا مسئلہ کشمیر پر ساتھ بیٹھنے کا فیصلہ، جمعہ کو پاکستانی رہنما سے اہم ملاقات
- 6 گھنٹے قبل
آئی سی سی رینکنگ جاری ،روسٹن چیز آل راؤنڈرز سمیت کئی کھلاڑی سر فہرست
- 6 منٹ قبل

9 مئی کیسز میں مفروز حماد اظہر والد کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، کون سا ملک پہلے نمبر پر ہے؟
- 2 گھنٹے قبل

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں رواں سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی
- 42 منٹ قبل

حکومتِ پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران 26 ارب ڈالر سے زائد غیر ملکی قرضہ لیا
- 6 گھنٹے قبل

امریکا کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت، ٹرمپ کی اوباما پر شدید تنقید
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اور بنگلا دیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

کراچی:نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
- 4 گھنٹے قبل

چکن گونیا وائرس کی ایک بڑی عالمی وباء پھوٹنے کا خطرہ ، عالمی ادارہ صحت نےخبردار کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، ہلاکتیں 234 تک جا پہنچیں
- 5 گھنٹے قبل