چکن گونیا وائرس کی ایک بڑی عالمی وباء پھوٹنے کا خطرہ ، عالمی ادارہ صحت نےخبردار کر دیا
چکن گونیا اب تک دنیا کے 119 ممالک میں پایا جاچکا ہے، جس سے 5.6 ارب افراد کو خطرہ لاحق ہے


عالمی ادارہ صحت نے چکن گونیا وائرس کی ایک بڑی عالمی وبا پھوٹنے کا خطرہ ظاہرکرتے ہوئے خبردارکردیا۔
چکن گونیا ایک مچھر کے ذریعے پھیلنے والا وائرس ہے جو بخار اور شدید جوڑوں کے درد کا سبب بنتا ہے، اکثریہ انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے، بعض صورتوں میں یہ مہلک بھی ہو سکتا ہے۔
’’اے ایف پی‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ اونے کہا ہے کہ وہی ابتدائی علامات نظر آ رہی ہیں جو دو دہائی قبل ایک بڑے وبائی پھیلاؤ سے قبل دیکھی گئی تھیں، اور اس بار وہ ایسی صورتحال کو دہرانا نہیں چاہتے۔
ڈبلیو ایچ او کی ماہر ڈیانا روہاس الواریز کا کہنا ہےکہ چکن گونیا ایک ایسا مرض ہے جس سے زیادہ لوگ واقف نہیں لیکن یہ اب تک دنیا کے 119 ممالک میں پایا جاچکا ہے، جس سے 5.6 ارب افراد کو خطرہ لاحق ہے۔ 2004 سے 2005 کے دوران چکن گونیا کی ایک بڑی وبا نے بحرِ ہند کے جزیروں کو متاثر کرنے کے بعد عالمی سطح پر نصف ملین سے زائد افراد کو متاثر کیا تھا۔
ڈیانا روہاس الواریز نے جنیوا میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ آج ڈبلیو ایچ او کو وہی پیٹرن دوبارہ ابھرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، 2025 کے آغاز سے ری یونین، مایوٹ اور ماریشس میں چکن گونیا کی بڑی وبائیں رپورٹ ہو چکی ہیں، ری یونین کی ایک تہائی آبادی کے اس وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
روہاس الواریز کے مطابق 20 سال قبل کی طرح اس بار بھی وائرس علاقائی سطح پر دوسرے ممالک میں پھیل رہا ہے، جن میں مڈغاسکر، صومالیہ اور کینیا شامل ہیں جبکہ جنوبی ایشیا میں بھی وبائی سطح پر منتقلی جاری ہے،یورپ میں بھی اس وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو بحرِ ہند کے جزیروں سے تعلق رکھتے ہیں،
فرانس میں مقامی سطح پر وائرس کی منتقلی کی تصدیق ہو چکی ہےجبکہ اٹلی میں بھی مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ چکن گونیا کی علامات ڈینگی اور زیکا وائرس جیسی ہوتی ہیں اس لیے تشخیص میں مشکل پیش آ سکتی ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان ہو گیا،تقریبات 6 روز تک جاری رہیں گی
- 9 گھنٹے قبل

سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 9 گھنٹے قبل

حکومت معاشی استحکام کے مرحلے سے نکل کر اب پائیدار معاشی ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے،وزیر خزانہ
- 13 گھنٹے قبل

برصغیر کےعظیم گلوکار، شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کو مداحوں سے بچھڑے14 برس بیت گئے
- 9 گھنٹے قبل

آسام میں بھارتی فضائیہ کا ایک او ر جنگی طیارہ گر کر تباہ،ائیر فورس کی تصدیق
- 13 گھنٹے قبل

اسلام آباد ڈیکلریشن سے عالمی امن قائم ہو رہا ہے، پاکستان نے تیسری عالمی جنگ روکی یہ اعزاز کی بات ہے،طاہر اشرفی
- 13 گھنٹے قبل

اسحا ق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
- 12 گھنٹے قبل

لاہور چیمبر میں برآمدات کے فروغ سمیت ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
- 9 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارکا سعودی وزیر خارجہ سے ا ٹیلیفونک رابطہ،امریکہ،ایران مذاکرات کا خیرمقدم
- 7 گھنٹے قبل

چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کی پنجاب یونیورسٹی کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
- 7 گھنٹے قبل

ایران،امریکا امن معاہدہ 24 گھنٹوں میں حتمی شکل اختیار کرلے گا،وزیراعظم
- 11 گھنٹے قبل

شہباز شریف سے قطر کے وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ،پاکستان کی امن کوششوں کو سراہا
- 7 گھنٹے قبل





.jpeg&w=3840&q=75)




.jpg&w=3840&q=75)



.webp&w=3840&q=75)
