فتنہ الہندوستان کی جانب سے قتل 9 پنجابی مسافروں کی نعشیں آبائی علاقوں کو روانہ
شہید کیے جانے والوں کا تعلق، لاہور، گجرات ، خانیوال، گوجرانولہ، لودھراں، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ سے ہے، کمشنر ڈی جی خان


بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے شناخت کر کے قتل کیے جانے والے 9 پنجابی مسافروں کی نعشیں بلوچستان پنجاب سرحد پر وصول کر کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔
کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد کے مطابق ضلع ژوب میں بسوں سے اتار کر بے دردی سے شہید کیے جانے والوں کی میتوں کو ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد نے کمانڈنٹ اسد چانڈیہ کے ساتھ وصول کیا جس کے بعد میتوں کو ان کے آبائی علاقوں کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔ شہید کیے جانے والوں کا تعلق، لاہور، گجرات، خانیوال، گوجرانولہ، لودھراں، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ سے ہے۔
انتظامیہ نے بتایا کہ 2 بھائی جابر اور عثمان کا تعلق لودھراں کی تحصیل دنیاپور سے تھا، دونوں بھائی اپنے والد کے جنازے میں شرکت کے لیے بلوچستان سے آ رہے تھے، ان کو گھر کی خواتین اور بچوں کے سامنے بس سے اتارا اور پہاڑوں پر لے جا کر قتل کردیا، اب ایک گھر سے تین جنازے ایک ساتھ اٹھیں گے۔
محمد عرفان کا تعلق ڈی جی خان، صابر گوجرانوالہ، محمد آصف مظفرگڑھ اور غلام سعید کا تعلق خانیوال سے تھا، محمد جنید کا تعلق لاہور، محمد بلال کا اٹک اور بلاول کا تعلق گجرات سے تھا۔
صابر بلوچستان میں پکوان سینٹر پر کام کرتا تھا، وہ گھر کا واحد کفیل اور 15 سال سے بلوچستان میں کام کر رہا تھا جب کہ صابر کے 4 بچے ہیں اور بڑے بیٹے کی عمر 14 سال ہے، مقتولین میں گوجرانوالہ کا صابر بھی شامل ہے جو واہنڈو کے علاقے صائب کا رہائشی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ڈیرہ غازی خان بارڈر ملٹری پولیس لاشوں کو آبائی علاقے تک پہنچائے گی۔
واضح رہے کہ 10 اور 11 جولائی کی درمیانی شب فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے کوئٹہ سے لاہور جانے والی دو مسافر بسوں میں سوار کم از کم 9 مسافروں کو شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد اغوا کیا اور پھر گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
اس حملے کی ذمہ داری فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی، تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے موسیٰ خیل مکھتر اور خجوری کے درمیان شاہراہ کو بند کرنے کے بعد ان 9 مسافروں کو قتل کیا۔
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کوئٹہ سے پنجاب آنے والی بس پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی اور بے گناہ مسافروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

صارفین کے لیے بڑی خبر: یوٹیوب کا پارٹنر پروگرام مونیٹائزیشن پالیسی میں تبدیلی کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی کمبوڈیائی وزیر خارجہ سے ملاقات ، تجارتی اور دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
- 13 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین شدید بیمار ہونے پر اسپتال داخل
- 16 گھنٹے قبل

نئے مالی سال 25-2024 کے دوران پاکستان ریلوے کی آمدن میں تاریخی اضافہ
- 16 گھنٹے قبل

سانحہ سوات : انکوائری رپورٹ میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی، بلدیات اور ریسکیو ذمہ دار قرار
- 14 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی تقریب تقسیم اعزازات،ایڈمرل نوید اشرف کی خصوصی شرکت
- 12 گھنٹے قبل

پشاور:اسمبلی میں جس دن ایک بھی رکن زیادہ ہوتحریک ا عدم اعتماد آسکتی ہے، فیصل کریم کنڈی
- 16 گھنٹے قبل

اٹلی نے پہلی بار آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 11 گھنٹے قبل

خضدار: سارونہ ندی میں ڈوب کر3افراد جاں بحق
- 16 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی،افغان شہریوں کو غیر قانونی ویزہ دینے والے دو اہلکار گرفتار
- 12 گھنٹے قبل

چیف جسٹس کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا لاپتہ افراد کے معاملے پر تشویش کا اظہار
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی ٹیم میں بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت نہیں کرے گی،حکومتی ذرائع
- 14 گھنٹے قبل