Advertisement
پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک: جمائما اور بیٹوں کی پاکستان آمد کا امکان

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو دو سال کے دوران جیلوں، احتجاجی کالز اور اسٹیبلشمنٹ پر الزامات کے سوا کچھ خاص حاصل نہیں ہوا

GNN Web Desk
شائع شدہ 19 hours ago پر Jul 11th 2025, 3:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک: جمائما اور بیٹوں کی پاکستان آمد کا امکان

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی  کی جانب سے ممکنہ احتجاجی تحریک کی قیادت کے لیے اپنے بیٹوں، سلیمان اور قاسم خان، کو پاکستان بلانے کے اعلان کے بعد ان کی سابق اہلیہ جمائما خان بھی منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ وہ بھی اپنے بیٹوں کے ہمراہ پاکستان آنے پر غور کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں جمائما خان نے دعویٰ کیا کہ قاسم اور سلیمان کو اپنے والد سے فون پر بات کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب سیاست نہیں بلکہ ذاتی انتقام ہے۔ جمائما نے الزام عائد کیا کہ اگر ان کے بیٹے عمران خان سے ملاقات کی کوشش کرتے ہیں تو حکومت انہیں گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

تاہم حکومتی ذرائع نے ان دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سرکاری اہلکار کی جانب سے ایسی کوئی بات نہیں کہی گئی جس کا حوالہ جمائما دے رہی ہیں۔ ماضی میں عدالتی احکامات کے تحت عمران خان کو اپنے بیٹوں سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اجازت ملتی رہی ہے۔

تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جمائما کا ردعمل وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کے ایک متنازع بیان کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر عمران کے بیٹے احتجاج میں شریک ہوئے تو برطانوی ایمبیسی کو ہی انہیں چھڑانا پڑے گا۔

دوسری طرف تحریک انصاف کی قیادت میں داخلی تقسیم بھی واضح ہے۔ ایک جانب عمران خان نے مذاکرات کی تمام کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے 5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک کی کال دے دی ہے، جب کہ پارٹی کے کچھ رہنما—بشمول شاہ محمود قریشی—سمجھتے ہیں کہ اب مفاہمت اور سیاسی عمل ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔ علیمہ خان نے بھی تصدیق کی ہے کہ عمران کے بیٹے امریکہ سے پاکستان آ کر تحریک کی قیادت کریں گے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو دو سال کے دوران جیلوں، احتجاجی کالز اور اسٹیبلشمنٹ پر الزامات کے سوا کچھ خاص حاصل نہیں ہوا، بلکہ اس پالیسی نے پارٹی کو کمزور ہی کیا ہے۔ پچھلے چھ ماہ کے دوران عمران خان کی جانب سے دی گئی تمام احتجاجی کالز بے اثر ثابت ہوئیں، جس سے عوامی ردعمل پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

تحریک انصاف کے ’’کوٹ لکھپت گروپ‘‘ کا خیال ہے کہ خان صاحب جیل میں حقیقتوں سے کٹ چکے ہیں اور ان سے ملاقات کرنے والے افراد انہیں زمینی حقائق سے دور رکھ رہے ہیں۔ ان کے مطابق خان صاحب کو اپنی ٹیم پر اعتماد کرنا چاہیے اور قیادت کا تقاضا صرف سخت بیانات یا نعرے بازی نہیں، بلکہ تدبر، مشاورت اور لچک بھی ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ 5 اگست سے شروع ہونے والی نئی احتجاجی تحریک کوئی نیا موڑ لا پائے گی یا یہ بھی ماضی کی طرح صرف ایک جذباتی لہر بن کر رہ جائے گی؟ اگر گزشتہ دو سال میں یہ حکمت عملی مطلوبہ نتائج نہیں دے سکی، تو اس بار اس میں کیا مختلف ہو گا جو فیصلہ سازوں پر اثر ڈالے گا؟

Advertisement
ایف آئی اے کی کارروائی،افغان شہریوں کو غیر قانونی ویزہ دینے والے دو اہلکار گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی،افغان شہریوں کو غیر قانونی ویزہ دینے والے دو اہلکار گرفتار

  • 12 hours ago
اٹلی نے پہلی بار آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

اٹلی نے پہلی بار آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

  • 11 hours ago
پاکستان ہاکی ٹیم میں بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت نہیں کرے گی،حکومتی ذرائع

پاکستان ہاکی ٹیم میں بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت نہیں کرے گی،حکومتی ذرائع

  • 14 hours ago
ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین شدید بیمار ہونے پر اسپتال  داخل

ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین شدید بیمار ہونے پر اسپتال داخل

  • 16 hours ago
صارفین کے لیے بڑی خبر: یوٹیوب کا پارٹنر پروگرام مونیٹائزیشن پالیسی میں تبدیلی کا اعلان

صارفین کے لیے بڑی خبر: یوٹیوب کا پارٹنر پروگرام مونیٹائزیشن پالیسی میں تبدیلی کا اعلان

  • 17 hours ago
خضدار: سارونہ ندی میں ڈوب کر3افراد جاں بحق

خضدار: سارونہ ندی میں ڈوب کر3افراد جاں بحق

  • 16 hours ago
اسحاق ڈار کی کمبوڈیائی وزیر خارجہ سے ملاقات ، تجارتی اور دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار کی کمبوڈیائی وزیر خارجہ سے ملاقات ، تجارتی اور دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

  • 13 hours ago
پاک بحریہ کی تقریب تقسیم اعزازات،ایڈمرل نوید اشرف کی خصوصی شرکت

پاک بحریہ کی تقریب تقسیم اعزازات،ایڈمرل نوید اشرف کی خصوصی شرکت

  • 12 hours ago
سانحہ سوات : انکوائری رپورٹ میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی، بلدیات اور ریسکیو ذمہ دار قرار

سانحہ سوات : انکوائری رپورٹ میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی، بلدیات اور ریسکیو ذمہ دار قرار

  • 14 hours ago
چیف جسٹس کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا لاپتہ افراد کے معاملے پر  تشویش کا اظہار 

چیف جسٹس کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا لاپتہ افراد کے معاملے پر تشویش کا اظہار 

  • 11 hours ago
نئے مالی سال 25-2024  کے دوران پاکستان ریلوے کی آمدن میں تاریخی اضافہ

نئے مالی سال 25-2024  کے دوران پاکستان ریلوے کی آمدن میں تاریخی اضافہ

  • 16 hours ago
پشاور:اسمبلی میں جس دن ایک بھی رکن زیادہ ہوتحریک ا عدم اعتماد آسکتی ہے، فیصل کریم کنڈی

پشاور:اسمبلی میں جس دن ایک بھی رکن زیادہ ہوتحریک ا عدم اعتماد آسکتی ہے، فیصل کریم کنڈی

  • 16 hours ago
Advertisement