پشاور:اسمبلی میں جس دن ایک بھی رکن زیادہ ہوتحریک ا عدم اعتماد آسکتی ہے، فیصل کریم کنڈی
بلوچستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت عسکری میدان میں شکست کے بعد دہشت گردی تیز کروارہا ہے،گورنر


پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ جس دن بھی کے پی اسمبلی میں اپوزیشن کے پاس ایک بھی رکن زیادہ ہوا تو صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی اور رکن قومی اسمبلی خورشید احمد شاہ نے بتایا کہ سینیٹ الیکشن ہونے جا رہا ہے، جو باتیں پہلے طے تھیں ان پر عمل کریں گے، ہر پارٹی کا مینڈیٹ ہے،انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ہمارا تعلق ہے، اس لئے آئے ہیں اور مولانا سے بات ہوئی تھی۔
اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ 5 سیٹیں ہیں، مولانا کو ایک جنرل اور پی پی پی کو مخصوص سیٹ ملے گی، جس دن ایک بھی رکن زیادہ ہوا عدم اعتماد آسکتی ہے۔
فیصل کریم کنڈی سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا اس بار بھی ہارس ٹریڈنگ ہوگی تو انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی کوشش ہے کہ ہارس ٹریڈنگ نہ ہو۔
ان سے مزید پوچھا گیا کہ کیا سابقہ پی ڈی ایم مل کر سینیٹ الیکشن میں جائے گی، جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ مل کر سینیٹ الیکشن لڑیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک گراؤنڈ بتا دیں جو پی ٹی آئی نے بنایا ہو،ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں عصر کے بعد انتہا پسند نکل آتے ہیں، کل بلوچستان میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا، پوری قوم کو مل کر امن لانا ہوگا۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہاکہ بلوچستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت عسکری میدان میں شکست کے بعد دہشت گردی تیز کروارہا ہے، افغانستان کی سرزمین اسرائیل اور بھارت کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ہمسایہ اپنی سرزمین اسرائیل اور بھارت کو استعمال کرنے دے گا تو بہتر تعلقات کیسے ہوں گے، پاکستان میں ہونے والی 80 فیصد دہشت گردی افغانستان کی سرزمین سے ہو رہی ہے۔

نئے مالی سال 25-2024 کے دوران پاکستان ریلوے کی آمدن میں تاریخی اضافہ
- 16 گھنٹے قبل

اٹلی نے پہلی بار آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 11 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: پاکستان ہاکی ٹیم نےسیمی فائنل میں ملائیشیا کو ہرا کرفائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 17 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی،افغان شہریوں کو غیر قانونی ویزہ دینے والے دو اہلکار گرفتار
- 12 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی تقریب تقسیم اعزازات،ایڈمرل نوید اشرف کی خصوصی شرکت
- 12 گھنٹے قبل

چیف جسٹس کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا لاپتہ افراد کے معاملے پر تشویش کا اظہار
- 11 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین شدید بیمار ہونے پر اسپتال داخل
- 15 گھنٹے قبل

سانحہ سوات : انکوائری رپورٹ میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی، بلدیات اور ریسکیو ذمہ دار قرار
- 13 گھنٹے قبل

خضدار: سارونہ ندی میں ڈوب کر3افراد جاں بحق
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی ٹیم میں بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت نہیں کرے گی،حکومتی ذرائع
- 14 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی کمبوڈیائی وزیر خارجہ سے ملاقات ، تجارتی اور دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
- 13 گھنٹے قبل

صارفین کے لیے بڑی خبر: یوٹیوب کا پارٹنر پروگرام مونیٹائزیشن پالیسی میں تبدیلی کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل