پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے میں امن و امان قائم کرنے اور ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے


خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں مسلح حملہ آوروں نے ایک جرگے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک اور تین دیگر کو زخمی کر دیا۔
بنوں پولیس کے ترجمان کاشف نواز نے بتایا کہ سردی خیل برادری کی جانب سے منڈی خیل کے علاقے میں منعقدہ جرگے پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے رہنما ملک عید نواز سردی خیل کو اغوا کرنے کی کوشش کی، جس کے باعث جرگے کے شرکا کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں۔
کاشف نواز کے مطابق، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ زخمیوں میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے میں امن و امان قائم کرنے اور ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔
واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے نومبر 2022 میں جنگ بندی ختم کرنے کے بعد خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
بنوں میں گزشتہ چند ماہ کے دوران عسکریت پسندوں کی جانب سے متعدد حملے کیے جا چکے ہیں۔ مارچ میں سیکیورٹی فورسز نے بنوں چھاؤنی پر ہونے والے فتنہ الخوارج کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 16 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، تاہم اس جھڑپ میں 5 جوان شہید اور 13 شہری جاں بحق ہوئے، جب کہ 32 زخمی ہوئے تھے۔
گزشتہ سال جولائی میں بنوں چھاؤنی پر دہشت گرد حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں کے 8 شہید ہونے کے علاوہ جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
اسلام آباد میں قائم پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے مطابق، جون کے دوران عسکریت پسندوں کے حملوں میں مجموعی طور پر کمی دیکھی گئی ہے، حالانکہ کئی حملے بدستور جاری ہیں۔

لاہور میں نائجیرین خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم 12 گھنٹے میں گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

نو محرم الحرام آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا
- 3 گھنٹے قبل
نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، : اسحاق ڈار
- 3 گھنٹے قبل

شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری، کم از کم 3 ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے
- 6 گھنٹے قبل

بجٹ کے خلاف افواہیں اپنوں نے پھیلائیں، حکومت ختم ہونے کا خطرہ تھا: علی امین گنڈاپور
- 6 گھنٹے قبل

ماسکو کی جانب یوکرینی ڈرون حملہ ناکام، روسی فضائی دفاع نے 94 ڈرونز تباہ کر دیے
- 3 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف شہروں میں آج رات بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات
- 3 گھنٹے قبل

صدر زرداری کو ہٹانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، سب ایک پیج پر ہیں: محسن نقوی
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی ، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور سے ملاقات، برادرانہ یکجہتی کا مظاہرہ
- 4 گھنٹے قبل

بھارت کو بھرپور جواب دینا جانتے ہیں: اسحاق ڈار
- 3 گھنٹے قبل

بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی، سیریز اب ستمبر 2026 میں ہوگی: بی سی سی آئی
- 4 گھنٹے قبل

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اور 30 فیصدالاؤنس کا نفاذ
- 6 گھنٹے قبل