ڈی آئی جی فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے مؤثر حکمتِ عملی کے تحت کامیابی سے کارروائی مکمل کی


لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک غیر ملکی (نائجیرین) خاتون کو ہراساں اور بدتمیزی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر سپیشل پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم حسن کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی گرین ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔ سیف سٹی کیمروں اور دیگر سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 12 گھنٹے کے اندر ملزم کی شناخت اور گرفتاری ممکن ہوئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی صدر ڈاکٹر غیور، ایس ایچ او خرم شہزاد اور دیگر پولیس اہلکاروں کو فوری کارروائی پر شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ "خواتین اور بچے ریاست کی ریڈ لائن ہیں، ہراسانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ خواتین سے بدسلوکی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔"
یاد رہے کہ ڈی آئی جی فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے مؤثر حکمتِ عملی کے تحت کامیابی سے کارروائی مکمل کی۔

بنوں میں جرگے پر مسلح حملہ، ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی
- 8 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف شہروں میں آج رات بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات
- 7 گھنٹے قبل
نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، : اسحاق ڈار
- 7 گھنٹے قبل

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اور 30 فیصدالاؤنس کا نفاذ
- 10 گھنٹے قبل

ماسکو کی جانب یوکرینی ڈرون حملہ ناکام، روسی فضائی دفاع نے 94 ڈرونز تباہ کر دیے
- 7 گھنٹے قبل

صدر زرداری کو ہٹانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، سب ایک پیج پر ہیں: محسن نقوی
- 9 گھنٹے قبل

بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی، سیریز اب ستمبر 2026 میں ہوگی: بی سی سی آئی
- 9 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی ، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور سے ملاقات، برادرانہ یکجہتی کا مظاہرہ
- 9 گھنٹے قبل

بجٹ کے خلاف افواہیں اپنوں نے پھیلائیں، حکومت ختم ہونے کا خطرہ تھا: علی امین گنڈاپور
- 10 گھنٹے قبل

شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری، کم از کم 3 ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے
- 10 گھنٹے قبل

نو محرم الحرام آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا
- 8 گھنٹے قبل

بھارت کو بھرپور جواب دینا جانتے ہیں: اسحاق ڈار
- 7 گھنٹے قبل