کریک ڈاؤن کے دوران 13 شیر قبضے میں لے کر 5 افراد کو گرفتارکر لیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر لائسنس کے بغیر شیر رکھنے والے شہری محکمہ وائلڈ لائف کے ریڈار پر آگئے۔
پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر شیر رکھنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے کل سے آج دن 10 بجے تک پنجاب بھر میں اب تک 22 مقامات کی انسپکشن کی گئی، اس دوران 13 شیر قبضے میں لے لیے گئے، 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، 5 مقدمات درج کیے جاچکے، 2 مقدمات درج کرنے کی کارروائی جاری ہے۔
محکمہ وائلڈلائف کی کارروائی میں لاہور سے 4 شیر بازیاب کرائے گئے اور 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ایک احاطہ بھی سیل کیا گیا ہے، 3 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
اسی طرح گوجرانوالہ سے 4 شیر برآمد کرکے ایک مقدمہ درج کیا جارہا ہے، فیصل آباد سے 2 شیر تحویل میں لیے گئے، ایک احاطہ سیل کیا گیا، ایک مقدمہ زیرِ تکمیل ہے۔ ملتان سے اب تک 3 شیر برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا، 2 مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔
محکمہ وائلڈلائف کا کہنا ہے کہ جنگلی حیات کا غیر قانونی کاروبار ناقابلِ برداشت ہے، عوام کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، غیر قانونی طور پر شیر رکھنا نہ صرف جرم ہے بلکہ معاشرے کے لیے خطرہ بھی ہے، وائلڈ لائف قوانین پر سختی سے عمل ہوگا، قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت پنجاب بھر میں بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، عوام سے اپیل ہے کہ غیرقانونی شیروں کی اطلاع 1107 پر اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جاسکے۔
قومی پیغامِ امن کمیٹی کا سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی
- 2 دن قبل
عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
- 2 دن قبل

دُرفشاں سلیم سے شادی کی افواہوں پر رجب بٹ نے بلاآخر اپنی زبان کھول ہی دی
- 6 گھنٹے قبل
آسٹریلیا نے انگلینڈ کوہرا کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا
- 8 گھنٹے قبل
کراچی ٹریفک پولیس اہلکار کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟
- 2 دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور ایف پی سی سی آئی کا صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ ہنرمندی کے فروغ کے لیے اشتراک
- ایک دن قبل

قیاس آرائیاں،افواہیں دم توڑ گئیں، اداکار معمر رانا سنگیتا کی فلم مکھو میں مرکزی کردار ادا کریں گے
- ایک دن قبل
غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- 2 دن قبل

پاکستان کے جائز آبی حق کے حصول کے لیے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا: کور کمانڈرز کانفرنس
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، وجہ سامنے آگئی
- 8 گھنٹے قبل
حماس نے20 سال بعد غزہ میں اپنی حکومت ختم کرنے کا اعلان کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

این ڈی ایم اے کا 7 سے 10 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ، متعدد علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ
- 6 گھنٹے قبل






