آئی ایس پی آر نے ’لاالٰہ الاللہ‘ کی صداؤں کے ساتھ نیا ملی نغمہ ’’پاکستان‘‘ جاری کردیا
ملی نغمہ ’’پاکستان‘‘ پوری قوم کے جذبات اور نظریاتی وحدت کی عکاسی کرتا ہے، آئی ایس پی آر


آئی ایس پی آر نے ’لاالٰہ الاللہ‘ کی صداؤں کے ساتھ وطن پر قربانی کے عہد کا اظہار کرتا نیا ملی نغمہ ’’پاکستان‘‘ جاری کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے قومی اتحاد، حب الوطنی اور دفاعی عزم پر مبنی خصوصی ملی نغمہ ’’پاکستان‘‘جاری کر دیا، جو پوری قوم کے جذبات اور نظریاتی وحدت کی عکاسی کرتا ہے۔
نئے ملی نغمے میں واضح پیغام دیا گیا ہے کہ وطن عزیز صرف ایک سرزمین نہیں بلکہ ایک ایسا نظریہ ہے جو اسلام اور اس کی اقدار پر قائم ہے۔
یہ ملی نغمہ نہ صرف وطن سے محبت، قربانی اور اتحاد کی گونج ہے بلکہ اس میں دشمن کو دو ٹوک پیغام بھی دیا گیا ہے کہ پاکستانی قوم ہر خطرے کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہے گی۔ نغمے کا مرکزی مصرع ’’لا الٰہ الاللہ ہر دَم اٹھتی آواز ہے پاکستان سے‘‘قوم کی روحانی وابستگی اور نظریاتی پہچان کا مظہر ہے۔
آئی ایس پی آر کے اس نغمے میں ملک کے تمام صوبوں اور قومیتوں،پشتون، سندھی، بلوچ، پنجابی، گلگتی اور کشمیری کو ایک پرچم تلے متحد دکھایا گیا ہے، جو قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی خوبصورت تصویر پیش کرتا ہے۔ نغمے میں بہادری، جرأت اور وطن سے غیر متزلزل وابستگی کی لازوال کہانی بیان کی گئی ہے۔
ملی نغمے میں یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، لیکن اگر وطن پر آنچ آئی تو قوم خاموش نہیں بیٹھے گی۔ ’’پاکستان‘‘ کے نام سے جاری یہ نغمہ ملکی دفاع، نظریاتی سرحدوں اور قومی وحدت کے عزم کی بھرپور ترجمانی ہے، جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن چکا ہے۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 8 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 12 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 8 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 9 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 13 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 12 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل







