Advertisement

ایران کےبعد اسرائیلی وزیراعظم نےبھی جنگ بندی کے اعلان کی توثیق کر دی

اسرائیل نے ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کی ’’دوہری اور فوری خطرات‘‘ کو ختم کر دیا ہے،نیتن یاہو

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 24th 2025, 12:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران کےبعد اسرائیلی وزیراعظم نےبھی جنگ بندی کے اعلان کی توثیق کر دی

تل ابیب: ایران کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو نے بھی سرکاری طور پر امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کی توثیق کر دی۔

غیرملکی میٖڈیا یجنسی رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ایران کیساتھ ٹرمپ کی جنگ بندی کی تجویز پر اتفاق کیا ہے ،جنگ بندی کی خلاف وزری کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اپنے بیان میں نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف ’’آپریشن رائزنگ لائن‘‘ میں اسرائیل نے اپنے تمام اہداف حاصل کر لیے ہیں، اور اس سے بھی زیادہ کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں،ان کا مزید کہناتھا کہ  اسرائیل نے ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کی ’’دوہری اور فوری خطرات‘‘ کو ختم کر دیا ہے۔

بیان میں گیا کہ اسرائیلی فضائیہ نے تہران کی فضاؤں پر مکمل کنٹرول حاصل کیا، ایرانی عسکری قیادت کو شدید نقصان پہنچایا اور حکومت کے درجنوں اہم اہداف کو تباہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ آج صبح امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ جنگ بندی کا آغاز ہو گیا ہے ، برائے مہربانی فریقین جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کریں۔

واضح رہے ایران نے جنگ بندی پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے جبکہ اسرائیل نے بھی جنگ بندی کے اعلان کے بعد اپنی فضائی حدود کھول دی ہے۔

Advertisement