Advertisement
علاقائی

کوئٹہ :مغربی بائی پاس کے قریب رکشہ اور بس میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

بس نواں سے ہزار گنجی جا رہی تھی کہ راستے میں پیٹرول سے لوڈ رکشے سے ٹکرا گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 24th 2025, 12:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کوئٹہ :مغربی بائی پاس کے قریب رکشہ اور بس میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں اندرون شہر چلنے والی مزدا بس اور پیٹرول سے بھرے لوڈنگ رکشے میں تصادم کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں 6 مسافر جھلس کر جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مزدا بس نواں سے ہزار گنجی جا رہی تھی کہ راستے میں پیٹرول سے لوڈ رکشے سے ٹکرا گئی۔ ٹکر کے فوراً بعد رکشے میں موجود پیٹرول نے آگ پکڑ لی، جس نے پوری بس کو لپیٹ میں لے لیا۔

واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کرزخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

فائر بریگیڈ نے بس میں لگی آگ پر قابو پا لیا جبکہ پولیس نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Advertisement