آپریشن مڈنائٹ ہیمر، ایران نے حملہ کیا تو اس کا بھرپور طریقے سے جواب دیا جائے گا،امریکا
اگر ہمارے عوام ، پارٹنرز یا اتحادیوں پر کوئی بھی حملہ ہوا تو ہم جواب دینے میں ذرا سی بھی دیر نہیں کریں گے،امریکی وزیر دفاع


واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع بیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد اگر ایران نے حملہ کیا تو اس پر بھرپور اور مزید سخت جواب دیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع بیٹ ہیگستھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو امریکی صدر کی بات سننا ہو گی، اور ایران نے اگر کوئی حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے۔
انہوںنے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کئی بار کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا ،ایران کومذاکرات کی میز پر آنا ہی ہو گا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے ایران پر حملے سے متعلق بریفنگ میں کہا گیا کہ گزشتہ روز ایران کی 3 تنصیبات پر حملے کیے، یہ آپریشن ایران کی ایٹمی قوت ختم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا تھا، یہ ایک بہت خفیہ مشن تھا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ اس مشن سے واشنگٹن میں صرف چند لوگ ہی آگاہ تھے، بمبرز نے امریکا سے مغرب کی اڑان بھری، بمبرز دھوکا دینے کیلئے بحرالکاہل کی طرف گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن میں شریک ہراہلکار نےبہترین کام کیا، امریکی آپریشن میں کسی ایرانی فوجی یا شہری کونقصان نہیں پہنچا، صرف ایرانی جوہری تنصیبات پرحملے کیے۔
امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے عوام ، پارٹنرز یا اتحادیوں پر کوئی بھی حملہ ہوا تو ہم جواب دینے میں ذرا سی بھی دیر نہیں کریں گے۔
پینٹاگون حکام نے کہا کہ اصفہان کی جوہری تنصیب کوٹام ہاک میزائلوں سےنشانہ بنایا، ایرانی ریڈار امریکی جہازوں کو پکڑنے میں ناکام رہے جبکہ ہم نے ایران کی تینوں ایٹمی سائٹس کو بھرپورنقصان پہنچایا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ایران پرحملے کومڈنائٹ ہیمرکانام دیاگیا۔
امریکی جنرل نے کہا کہ ہم امریکی فوج اورمشرق وسطیٰ میں امریکا کامکمل تحفظ کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ایران کی تنصیبات پر حملے میں 7 بی 2 بمبرز نے حصہ لیا، ہر جہاز میں عملے کے 2 افراد سوار تھے، عملے کے درمیان انتہائی کم کمیونی کیشن تھی۔
جنرل ڈین کین کا کہنا تھا کہ حملے میں مجموعی طور پر امریکی حملےمیں 75 گائیڈڈ ہتھیاروں کا استعمال ہوا جن میں 14 جی بی یو 57 بم بھی شامل تھے جو کہ اس بم کا پہلا آپریشنل استعمال تھا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کر دیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس جوہری معاہدے کے لیے 60 روز تھے۔ ایران کے خلاف آپریشن انتہائی خفیہ طریقے سے کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف کارروائی پر امریکی فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جبکہ امریکی حملے کے دوران ایران کے کسی بھی طیارے نے اڑان نہیں بھری۔ اور ہم نے ایرانی اہداف پر 14 ایم او پیز استعمال کیے۔
امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران پر حملے کے دوران کسی بھی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ جبکہ امریکی آپریشن ایران میں رجیم چینج کے لیے نہیں تھا۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 16 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 16 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 21 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 21 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 20 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 18 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل






