Advertisement
پاکستان

 یو این قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں، اسحاق ڈار

کشمیر کی اس وقت صورت حال وہی جو اسرائیل نے فلسطین میں بنا رکھی ہے، بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ فلسطین اور کشمیر دونوں کو تباہ کر رہا ہے، اسحاق ڈار

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 22nd 2025, 6:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 یو این قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں، اسحاق ڈار

استنبول:ائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکا حل چاہتے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی۔

استنبول میں او آئی سی کے مقبوضہ جموں و کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس سے سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اجلاس میں شرکت پر سب کا شکر گزار ہوں، کشمیری عوام کئی دہائیوں سے مظالم کا سامنا کر رہی ہے، پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، کشمیری کئی دہائیوں سے ان مظالم کا سامنا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے عوام اپنے حقوق کے لیے جہدوجہد کررہے ہیں، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے، پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی۔

ن کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی اس وقت صورت حال وہی جو اسرائیل نے فلسطین میں بنا رکھی ہے، بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ فلسطین اور کشمیر دونوں کو تباہ کر رہا ہے، جہاں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی اور جغرافیائی تبدیلی کے لیے غیرقانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اس چیلنج کے وقت میں مسلم اتحاد اور مسلمانوں کے مشترکہ اقدامات کی اشد ضرورت ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں تھی، مسلم امہ کو متحد ہونا چاہیے۔

نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہل گام واقعہ پر تحقیقات کے بجائے جارحیت کا راستہ اپنایا اور پاکستان پر بے بنیاد الزام لگا دیا،پاکستان بھارت کے خلاف جارحیت کا دفاع کررہا ہے ، پاکستان نے بھارت پر حملے کے دوران صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیر کے عوام کی مرضی کے مطابق حل سے منسلک ہے۔

Advertisement