Advertisement

ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملہ ، عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا ہنگامی اجلاس کل طلب

رایران کے اقوام متحدہ مشن نے امریکی بمباری کو "کھلی اور غیرقانونی جارحیت" قرار دیتے ہوئے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کی شدید مذمت کرے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 22nd 2025, 4:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملہ ، عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا ہنگامی اجلاس کل طلب

نیویارک: عالمی جوہری توانائی ایجنسی ( آئی اے ای اے ) نے ایران کی جوہری تنصیبات پر ا امریکی حملے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے(بی بی سی) کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانوگروسی نے کہا کہ کل پیر کو ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اپنے بیان میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا کہنا تھا کہ آئی اے ای اے اس بات کی تصدیق کر سکتا ہے کہ 3 نیوکلیئر سائٹس پر حملوں کے بعد تابکاری میں اضافہ نہ ہونے کی تصدیق کر سکتے ہیں۔

ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ مزید معلومات ملنے پر ایران کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

دوسری جانب امریکی حملے پرایران کے اقوام متحدہ مشن نے امریکی بمباری کو "کھلی اور غیرقانونی جارحیت" قرار دیتے ہوئے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کی شدید مذمت کرے۔
ایرانی مشن کا کہنا ہے: "سلامتی کونسل اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنی ذمہ داری ادا کرے اور اس سنگین جرم کے مرتکب فریق کو مکمل انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ اسے سزا سے استثنیٰ نہ ملے۔"

ایران کا مؤقف ہے کہ عالمی امن کے تحفظ کے لیے اس حملے کو نظر انداز کرنا عالمی قوانین کی نفی ہو گی۔

Advertisement