Advertisement

کینیڈا نے بہاماس کو شکست دے کر آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کر لیا

آئندہ سال ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 22nd 2025, 4:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کینیڈا نے بہاماس کو شکست دے کر آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کر لیا

ویب ڈیسک :کینیڈا نے بہاماس کو شکست دے کر آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا ریجنل کوالیفائر کے میزبان کینیڈا نے بہاماس کو 57 رنز پر ڈھیر کر دیا، کینیڈا نے ہدف 5.3 اوورز میں پورا کر لیا۔ 
کینیڈا نے کوالیفائر مرحلے میں پانچ میں سے تمام میچز جیت کر ناقابل شکست رہتے ہوئے ورلڈ کپ میں جگہ بنائی۔

کینیڈا ان ٹیموں میں شامل ہوگیا ہے جو پہلے ہی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں، جن میں بھارت، سری لنکا، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکا، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ اور پاکستان شامل ہیں۔

باقی سات ٹیموں کا فیصلہ یورپ، افریقہ اور ایشیاای پی کے ریجنل کوالیفائرز کے ذریعے کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ آئندہ سال ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔

Advertisement