ملالہ نے کہا کہ امریکی حکومت کے ہاتھ میں بہت کچھ ہے، وہ لوگوں کی زندگیاں بچا سکتے ہیں اور انہیں بچانی چاہیئں، میرا یہ پیغام امریکا کے نام ہے


نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور ایران کےدرمیان جو ہورہا ہے یا غزہ میں جو کچھ چل رہا ہےاس میں امریکا کا کردار انتہائی مایوس کن ہے۔
حال ہی میں ملالہ نےبرطانوی اخبار فنانشل ٹائمز لائیو کے بزنس سمٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کی جدوجہد سمیت خواتین کی تعلیم اور ان کےحقوق پر بات کی۔
دوران گفتگو میزبان نےملالہ سے سوال کیا کہ کیا آپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کوئی پیغام دینا چاہیں گی؟ جواب میں ملالہ نے کہا جو کچھ اس وقت دنیا میں چل رہا ہے ہم سب جانتے ہیں، یہاں ابھی بیٹھے ہوئے ہم خواتین اور بزنس کے بارے میں بات کررہےہیں اور سب بہت اچھا لگ رہا ہے لیکن اس کمرے سے باہر جاتے ہی ہم بہت سی پریشانیوں میں گھرے ہوں گےجیسے جو کچھ دنیا میں چل رہا ہے۔
ملالہ نےکہا جو کچھ اسرائیل اور ایران کے درمیان ہورہا ہے یا جو سب غزہ میں چل رہا ہے،یا افغانستان کی خواتین کے ساتھ جو سلوک کیا جارہا ہے، یہ فہرست ایسے ہی جاری رہے گی، اگر ہم امریکا کا ان سب میں کردار دیکھیں تو یہ انتہائی مایوس کن ہے، امریکا کے پاس جو طاقت ہے یاجو وہ اثر رکھتا ہے وہ امن قائم کرنے میں ناکام رہا ہے، امریکا استحکام اور انسانی حقوق کی حفاظت کرنے میں ناکام رہا ہے’۔
انہوں نے مزید کہا ‘میں امید کرتی ہوں کہ امریکا سب سے پہلے افغانستان میں موجود خواتین کے حقوق کے لیے کچھ اقدامات کرے گا اور عالمی سطح پر طالبان پر دباؤ ڈالے گا اور خواتین ایکٹیوسٹ کے ساتھ کھڑا ہوگا، میں امید کرتی ہوں کہ امریکا اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کی جانے والی نسل کشی سے متعلق کچھ کرے گا اور اسرائیل کو جنگ بندی پر آمادہ کرے گا’۔
ملالہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی حکومت کے ہاتھ میں بہت کچھ ہے، وہ لوگوں کی زندگیاں بچا سکتے ہیں اور انہیں بچانی چاہیئں، میرا یہ پیغام امریکا کے نام ہے۔
اس کے علاوہ فیکٹ چیک پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘لوگ فیکٹ چیک کیے بغیر کچھ بھی بولنا اور لکھنا شروع کردیتے ہیں، جیسے میرے بارے میں کہا گیا کہ میں نے غزہ میں ہونے والے مظالم پر بات نہیں کی لیکن ایسا کچھ نہیں تھا، میں کئی مرتبہ غزہ کے لوگوں کے لیے بول چکی ہوں’۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 11 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 15 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 16 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 13 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 12 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل






