Advertisement

کراچی میں کانگو وائرس سے شخص ہلاک

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کانگو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا، 42 سالہ متاثرہ شخص ضلع ملیر کا رہائشی تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 18th 2025, 5:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی میں کانگو وائرس سے  شخص ہلاک

شہر قائد میں کانگو وائرس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جو رواں سال رپورٹ ہونے والی پہلی ہلاکت ہے۔


محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کانگو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا، 42 سالہ متاثرہ شخص ضلع ملیر کا رہائشی تھا، اس کی 16 جون کو ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی اور وہ 17 جون کو انتقال کرگیا۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق کریمین کانگو ہیمرجک فیور (سی سی ایچ ایف) جسے عام طور پر کانگو وائرس کہا جاتا ہے، ایک سنگین وائرل بخار ہے، جس کی شرح اموات 10 سے 40 فیصد تک ہو سکتی ہے، اس بیماری کی کوئی ویکسین دستیاب نہیں۔ 

Advertisement