Advertisement

ایران سے موساد کے مزید 5 مشتبہ ایجنٹس گرفتار

گرفتارمشتبہ موساد ایجنٹس پر آن لائن ایران کا تشخص خراب کرنے کے الزامات عائد ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 18th 2025, 1:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران سے موساد کے مزید 5 مشتبہ ایجنٹس گرفتار

مغربی ایران سے موساد کے مزید 5 مشتبہ ایجنٹوں کو گرفتارکرلیاگیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق گرفتارمشتبہ موساد ایجنٹس پر آن لائن ایران کا تشخص خراب کرنے کے الزامات عائد ہیں۔

پاسداران انقلاب گارڈ کے مطابق گرفتار ملزمان نے عوام میں خوف پھیلانے کی کوشش کی، ملزمان نے مقدس ایرانی نظام کا تشخص خراب کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایران اسرائیل جنگ کے دوران موساد کے ایجنٹوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Advertisement