Advertisement
علاقائی

کراچی ، راشد منہاس روڈ پر قائم شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

عمارت کی تیسری منزل پرموجود 150 کے قریب دکانیں متاثر ہوئیں جب کہ عمارت کی پہلی اور دوسری منزل جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 18th 2025, 1:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی ، راشد منہاس روڈ پر قائم شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی: راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ شاپنگ سینٹر میں آگ کی اطلاع صبح 4 بجکر 6 منٹ پر ملی جس پر قابو پانے کے لیے مجموعی طور پر 12 فائرٹینڈر نے حصہ لیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ شاپنگ سینٹر کی عمارت میں فائر الارمنٹ سسٹم موجود تھا، فائر الارمنٹ سسٹم غیر فعال ہونے کی وجہ سے آگ پھیلی، عمارت کی تیسری منزل پرموجود 150 کے قریب دکانیں متاثر ہوئیں جب کہ عمارت کی پہلی اور دوسری منزل جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق آگ عمارت کے کنٹرول روم میں لگی اور تیزی سے پھیلی، جس وقت آگ لگی اس وقت شاپنگ سینٹر میں گارڈ موجود تھے، آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

Advertisement