Advertisement

ٹرمپ کا ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکا کے شامل ہونے کا عندیہ

صدر ٹرمپ ممکنہ طور پر یہ فیصلہ کرسکتے ہیں کہ انہیں مزید اقدام کرنا چاہیے تاکہ ایران افزودگی کا عمل ختم کرے، امریکی نائب صدر

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 18th 2025, 1:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹرمپ کا ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکا کے شامل ہونے کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکا کے شامل ہونے کا عندیہ دے دیا۔

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ممکنہ طور پر یہ فیصلہ کرسکتے ہیں کہ انہیں مزید اقدام کرنا چاہیے تاکہ ایران افزودگی کا عمل ختم کرے۔ 

نائب صدر جے ڈی وینس نےیہ بات ایسے وقت کہی ہے جب صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی مشیروں کا وائٹ ہاؤس میں اجلاس بلایا تھا۔ اجلاس میں کیا فیصلے کیے گئے اس کی تفصیل تو نہیں بتائی گئی تاہم امریکی میڈیا نے شواہد کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اس بات پر غور کر رہا ہے کہ وہ بھی اسرائیل کے ساتھ ایران پر بمباری میں شامل ہوجائے۔ 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اگر امریکا نے اسرائیل کے ساتھ بمباری میں شمولیت اختیار کی تو یہ محض علامتی نہیں ہوگی بلکہ اہم آپریشن ہوگا جس کا بنیادی ہدف فردو میں یورینیئم افزودگی پلانٹ کو تباہ کرنا ہوگا۔

بعض اسرائیلی اہلکاروں کے حوالے سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران نے نیوکلیئر پروگرام ختم کرنے کی ڈیل نہ کی تو امریکا بھی ایران پرحملہ کردے گا۔

Advertisement