شہباز شریف نے کہا کہ ریکو ڈک کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے سے بلوچستان کے مائنز اینڈ منرلز شعبے کی ترقی ہو گی اور علاقے کے عوام کیلئے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے


وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ 2028 تک ریکو ڈک کو ریلوے لائن نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے۔
انہوں نے یہ ہدایات آج (منگل) اسلام آباد میں پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن اور ریکوڈک کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔
وزیراعظم نے ریلوے کی اپ گریڈیشن اور ترقی کیلئے فنانسنگ کے حوالے سے بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ یہ کمیٹی پاکستان ریلویز کی ترقی اور اس کی ریکو ڈک تک توسیع کیلئے درکار فنانسنگ کے حوالے سے ٹھوس تجاویز پیش کرے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ریلویز ملکی معیشت اور مواصلات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز نقل و حمل کا ایک سستا، تیز اور ماحول دوست ذریعہ ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ریکو ڈک کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے سے بلوچستان کے مائنز اینڈ منرلز شعبے کی ترقی ہو گی اور علاقے کے عوام کیلئے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
اجلاس میں مستقبل کی کارگو اور نقل و حمل کی ضروریات کے پیش نظر پاکستان ریلویز کی ترقی بشمول ML-1 اور ML-3 کی اپ گریڈیشن پر بریفنگ دی گئی۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 9 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 10 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 10 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 10 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 10 گھنٹے قبل



