Advertisement

ایران نے مذاکرات کبھی نہیں چھوڑے ، اس وقت فوکس اسرائیلی جارحیت سےنمٹنے پر ہے: ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہا ہے کہ مذاکرات کی میزکبھی نہیں چھوڑی مگر اس وقت تہران کا فوکس اسرائیلی جارحیت سےنمٹنے پرہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 17th 2025, 5:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران نے مذاکرات کبھی نہیں چھوڑے  ، اس وقت فوکس اسرائیلی جارحیت سےنمٹنے پر ہے: ایرانی وزیر خارجہ

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران وزیر خارجہ عباس عراقچی نے  3  یورپی ہم منصبوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ ایران نےشروع نہیں کی اور نہ ایران خونریزی جاری رکھنےمیں دلچسپی رکھتا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہا ہے کہ مذاکرات کی میزکبھی نہیں چھوڑی مگر اس وقت تہران کا فوکس اسرائیلی جارحیت سےنمٹنے پرہے۔

انہوں نےکہا کہ ایرن سفارتکاری کےلیے سنجیدہ ہے، مذاکرات کی میزکبھی نہیں چھوڑی مگر اس وقت تہران کا فوکس اسرائیلی جارحیت سےنمٹنے پرہے۔ 

ایرانی ٹی وی چینل پراسرائیلی حملے سےمتعلق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی ٹی وی چینل پر  بمباری اسرائیل کی بدحواسی کو ظاہرکرتا ہے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ  نیتن یاہو جیسے شخص کو روکنے کے لیے واشنگٹن سے ایک فون کال کافی ہے،اگر ٹرمپ جنگ روکنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اگلے اقدامات نتیجہ خیز ہونےچاہئیں  ورنہ جارحیت کے مکمل خاتمےتک ایران کا ردعمل جاری رہے گا ۔

Advertisement